چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان، جو مدھیہ پردیش میں کورونا کی صورتحال سے نمٹنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ریاست کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
بھوپال: مدھیہ پردیش میں کورونا کی صورتحال سے نمٹنے کی کوششوں میں مصروف حکومت کے سربراہ شیوراج سنگھ چوہان نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے بات کرکے ریاست کی صورتحال سے آگاہ کرایا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق مسٹر چوہان نے ٹیلیفون پر مودی سے بات چیت کی اور کورونا کی وجہ سے موجودہ صورتحال کے بارے میں بتایا۔ ذرائع کے مطابق مسٹر مودی نے ریاستی حکومت کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی حکومت کی جانب سے وزیر اعلی کو ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی۔ مسٹر چوہان نے مسٹر مودی کو بتایا کہ ریاست میں کورونا انفیکشن کی شرح کم ہو رہی ہے۔ صحتیاب ہونے والوں کی شرح بڑھنے کے بارے میں بھی وزیر اعظم کو جانکاری دی۔
مسٹر چوہان نے کورونا کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کو روکنے کے لئے حالیہ ریاستی حکومت کی جانب سے کی گئی کوششوں کے بارے میں بتایا۔ کِل کورونا مہم، کورونا کرفیو، کورونا رضاکاروں، آئیسولیشن سینٹر، کووڈ سینٹر، عارضی اسپتالوں کی تعمیر اور اس سے وابستہ دیگر متعلقہ معلومات کا بھی مسٹر چوہان نے اشتراک کیا۔