بالی ووڈ اداکارہ کنگنا راناوت کورونا سے متاثر

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا راناوت کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ کنگنا نے اس کا انکشاف اپنے انسٹاگرام پیج پر کیا۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا راناوت کے ہفتے کے روز کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

کنگنا نے انسٹاگرام پر اپنے پیج میں یہ انکشاف کیا ہے۔

کنگنا نے لکھا ’’میں گزشتہ کچھ دنوں سے کافی تھکان اور کمزوری محسوس کررہی تھی۔ میری آنکھوں میں ہلکی جلن بھی ہو رہی تھی۔ ہماچل جانے سے قبل میں نے کل کورونا جانچ کرائی۔ آج موصولہ رپورٹ میں میرے مثبت ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ میں نے خود کو قرنطین کر لیا ہے‘‘۔

انہوں نے مزید لکھا ’’اب مجھے پتہ چل گیا ہے اور میں اسے ختم کردوں گی۔ آپ لوگ اسے اپنے آپ پرمسلط نہ ہونے دیں۔ آپ اس سے ڈریں گے تو یہ آپ کو ڈرائے گا۔ چلو اس کورونا وائرس کو ہراتے ہیں۔ یہ کچھ اور نہیں ایک فلو ہے، جو خوب طاقت ملنے پر لوگوں کو ڈرا رہا ہے۔ ہرہر مہا دیو‘‘۔