کولمبیا: ملک گیر احتجاجی مظاہروں میں 31 افراد ہلاک، ہزاروں زخمی

کولمبیا میں 28 اپریل سے 4 مئی کے درمیان ہونے والے مظاہروں کے دوران 31 افراد مارے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 1220 مظاہرین زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 18 کی حالت تشویشناک ہے۔ وہیں 87 افراد لاپتہ ہیں۔

میکسیکو سٹی: کولمبیا میں محصول اصلاحات کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہروں کے دوران مرنے والوں کی تعداد 31 ہوگئی ہے۔ جبکہ 87 افراد لاپتہ ہیں۔ وہیں 1220 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ڈویلپمنٹ اینڈ پیس اسٹڈی انسٹی ٹیوٹ کے مطابق 28 اپریل سے 4 مئی کے درمیان ہونے والے مظاہروں کے دوران 31 افراد مارے گئے ہیں۔ مرنے والوں میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ 1220 مظاہرین زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 18 کی حالت تشویشناک ہے۔ وہیں 87 افراد لاپتہ ہیں۔

صدر ایوان ڈوک نے وزارت خزانہ کو ٹیکس اصلاحات کے مسودے میں ترمیم کرنے کی ہدایت دی تھی۔ اتوار کے روز اسے مسترد بھی کردیا گیا۔ تاہم اس کے باوجود دیگر مختلف مطالبات کے سلسلے میں ملک میں احتجاج جاری ہے۔

ٹریڈ یونینیں اور طلبہ تنظیمیں سینیٹری ایمرجنسی اور طبی اصلاحات کا جائزہ لینے اور مظاہرین کی موت کے ذمہ داروں کو سزا دینے کا مطالبہ کررہی ہیں۔