دہلی کی ہوا پاکستان اور افغانستان کی ’زہریلی ہوا‘ کے سبب مزید خراب

فضائی آلودگی کا بحران شدت اختیار کر گیا: سرحد...

این ایچ آر سی کے پروگرام کا اختتام، آٹھ ممالک کے 33 نمائندگان ہوئے شامل

جنوبی نصف کرے کے ترقی پذیر ممالک کے انسانی...

جھارکھنڈ اسمبلی انتخاب: انڈیا اتحاد کی حکومت بننے کا دعویٰ، ملکارجن کھڑگے کا بیان

جھارکھنڈ انتخابات میں ملکارجن کھڑگے کا دعویٰ، انڈیا اتحاد...

گجرات: کورونا اسپتال میں آتشزدگی، کم از کم 18 افراد کی موت

گجرات کے بھروچ میں گزشتہ شب ایک پرائیویٹ اسپتال میں آگ لگنے سے کم از کم 18 افراد کی موت ہوگئی۔ مرنے والوں میں اسپتال کے دو کارکن بھی شامل ہیں۔ اموات کی تعداد میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

بھروچ: گجرات کے بھروچ میں گزشتہ شب ایک پرائیویٹ کووڈ اسپتال کے انتہائی نگہداشت والے یونٹ ( آئی سی یو) میں آگ لگنے سے کم از کم 18 افراد کی موت ہوگئی۔ مرنے والوں میں اسپتال کے دو کارکن بھی شامل ہیں۔ اموات کی تعداد میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ بھروچ۔ جمبوسار بائی پاس روڈ پر واقع پٹیل ویلفیئر اسپتال میں پیش آیا۔ آدھی رات کے بعد تقریباً رات ساڑھے بارہ بجے اس کے دو آئی سی یو میں سے ایک یونٹ میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی مقامی فائر بریگیڈ کی ٹیم فوری طور پر حرکت میں آگئی۔ بہت سے مریضوں کو دوسرے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ ان میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

آگ لگنے کی وجہ واضح نہیں ہوسکی ہے ممکن ہے کہ یہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہوا ہوگا ۔ ذرائع نے بتایا کہ چند مریضوں کی موت منتقلی کے دوران ہوئی ہوگی۔

اس سے پہلے بھی کورونا بحران کے دوران گجرات کے راجکوٹ، احمد آباد میں ایسے واقعات میں متعدد مریضوں کی موت ہوگئی تھی۔