دہلی کی ہوا پاکستان اور افغانستان کی ’زہریلی ہوا‘ کے سبب مزید خراب

فضائی آلودگی کا بحران شدت اختیار کر گیا: سرحد...

این ایچ آر سی کے پروگرام کا اختتام، آٹھ ممالک کے 33 نمائندگان ہوئے شامل

جنوبی نصف کرے کے ترقی پذیر ممالک کے انسانی...

جھارکھنڈ اسمبلی انتخاب: انڈیا اتحاد کی حکومت بننے کا دعویٰ، ملکارجن کھڑگے کا بیان

جھارکھنڈ انتخابات میں ملکارجن کھڑگے کا دعویٰ، انڈیا اتحاد...

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے آٹھویں اور آخری مرحلے کے لئے ووٹنگ کا آغاز

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے آٹھویں اور آخری مرحلے کے لئے جمعرات کی صبح 7 بجے سے ریاست کی 294 سیٹوں میں سے 35 سیٹ پر ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔

کولکتہ: کورونا کی دوسری لہر کے درمیان مغربی بنگال اسمبلی میں انتخابات کے آٹھویں اور آخری مرحلے کے لئے جمعرات کی صبح 7 بجے سے ریاست کی 294 سیٹوں میں سے 35 سیٹ پر ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ جو شام کے ساڑھے چھ بجے تک جاری رہے گی۔

بنگال میں آخری مرحلے میں چار اضلاع مالدہ، کولکتہ شمالی، مرشد آباد اور ویربھوم کی 35 اسمبلی سیٹوں کے لئے آج پرامن طریقے سے پولنگ شروع ہو گئی ہے۔ ان میں ویربھوم اور مرشد آباد کی 11 – 11، کولکتہ شمالی کی سات اور مالدہ کی چھ سیٹوں پر پولنگ ہو رہی ہے۔ ریاست میں آخری مرحلے میں 35 خواتین امیدواروں سمیت کل 283 امیدواروں کی قسمت کا آج فیصلہ ہوگا۔

ان امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ 53،55،835 مرد، 41،21،735 خواتین ووٹرز اور 158 ٹرانس جینڈر ووٹروں سمیت 84،77،728 ووٹرز کریں گے۔ ووٹنگ کے لئے کل 11،860 پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

ریاست میں حکمران جماعت ترنمول کانگریس کی کارکردگی پر سب کی نگاہیں ہیں کیونکہ ان انتخابات میں فیصلہ ہوگا کہ وزیر اعلیٰ اور ترنمول کی سربراہ ممتا بنرجی 2 مئی کو ووٹوں کی گنتی کے بعد تیسری مدت کار کے لئے واپس آسکیں گی یا نہیں۔ تاہم مرکز میں برسر اقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی نے محترمہ بنرجی کو اس مرتبہ اقتدار سے بے دخل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔

ریاست میں آٹھویں مرحلے کے لئے آزادانہ اور غیرجانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے مرکزی فورسز کی 641 کمپنیاں تعینات کی گئیں ہیں۔ ان میں سے 224 ضلع ویربھوم، 212 مرشد آباد، 110 مالدہ اور 95 شمالی کولکاتہ میں تعینات کی گئی ہیں۔

ہجوم سے بچنے کے لئے ہر بوتھ میں صرف 1000 ووٹر ووٹ ڈال سکیں گے۔

اسے بھی پڑھیں:

الیکشن کمیشن نے انتخابی نتائج کے بعد فتح کے جشن پر لگائی پابندی