میڈیکل گریڈ آکسیجن کی مانگ کو پورا کرنے کے لئے اڈیشہ کے پارادیپ میں چوتھے آکسیجن پلانٹ کا حکم دیا گیا ہے۔ اس کی پیداواری صلاحیت 150 کیوبک میٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ توقع ہے کہ اس کی پیداوار 15 جون تک شروع ہو جائے گی۔ اس سے اسپتالوں کو مفت آکسیجن مل سکے گی۔
نئی دہلی: انڈین فارمرز فرٹیلائزر کوآپریٹو (افکو) نے ملک کی خدمت میں اسپتالوں کو مفت آکسیجن فراہم کرنے کے لئے چوتھی یونٹ کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔
جمعرات کو افکو کے منیجنگ ڈائریکٹر یو ایس اوستھی نے ٹویٹ کیا کہ میڈیکل گریڈ آکسیجن کی مانگ کو پورا کرنے کے لئے اڈیشہ کے پارادیپ میں چوتھے آکسیجن پلانٹ کا حکم دیا گیا ہے۔ اس سے قبل تین آکسیجن پلانٹ لگانے کی منظوری دی گئی تھی۔
#IFFCO orders it’s 4th Oxygen plant for Free Oxygen to hospitals in nation’s service with capacity of 150 Cubic Mtr/hr in its #Paradeep unit in #Odisha. Produce 520 cylinders per day, Commence by 15th June. @narendramodi @DVSadanandGowda @nstomar @mansukhmandviya @Naveen_Odisha
— Dr. U S Awasthi (@drusawasthi) April 29, 2021
پارادیپ پلانٹ کی پیداواری صلاحیت 150 کیوبک میٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ توقع ہے کہ اس کی پیداوار 15 جون تک شروع ہو جائے گی۔ اس سے اسپتالوں کو مفت آکسیجن مل سکے گی۔