ہندوستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی تشویشناک حالات سے نمٹنے کے لئے جہاں پوری دنیا سے مدد کے لئے ہاتھ آگے بڑھ رہے ہیں، وہیں اقوام متحدہ نے بھی کووڈ 19 جنگ میں ہندوستان کی مدد کرنے کی پیش کش کی ہے۔
اقوام متحدہ: ہندوستان میں کورونا وائرس کی تشویشناک حالات سے نمٹنے کے لئے پوری دنیا سے مدد کے لئے ہاتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ اقوام متحدہ نے بھی کووڈ 19 جنگ میں ہندوستان کی مدد کرنے کی پیش کش کی ہے۔
یہ اطلاع اقوام متحدہ کے ترجمان نے دی ہے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس کے نائب ترجمان فرحان حق نے کہا ’’ہندوستان میں ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر ریناٹا لوک ۔ ڈیسالین کی سربراہی میں اقوام متحدہ کی ٹیم آلات اور سامان فراہم کرکے اس وبا سے نمٹنے کے لئے ہندوستانی حکام کی مدد کررہی ہے”۔
انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور اقوام متحدہ کا فنڈ برائے اطفال (یونیسف) سامان اور آلات کی خریداری کررہے ہیں جس میں آکسیجن کی فراہمی کے لئے 7000 آکسیجن کنسٹریزر اور 500 ناک کے سازوسامان کے ساتھ ساتھ آکسیجن تیار کرنے والے آلات، کووڈ ۔ 19 تجرباتی مشین اور کٹس شامل ہیں۔
طبی حکام کی مدد کے لئے 2600 ڈبلیو ایچ او فیلڈ افسران تعینات
انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او ہندوستان میں موبائل اسپتال یونٹوں کو قائم کرنے اور لیبارٹریوں کی فراہمی میں مدد فراہم کررہا ہے۔ طبی حکام کی مدد کے لئے 2600 ڈبلیو ایچ او فیلڈ افسران کو فوری طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ ملک کی مغربی ریاست مہاراشٹر جو ہندوستان میں آبادی کے لحاظ سے دوسری بڑی ریاست ہے، یونیسف نے اس وائرس سے نمٹنے کے لئے ماہرین کو تعینات کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں اقوام متحدہ کی ٹیم بھی اپنی مہم جاری رکھ رہی ہے جس میں ماسک پہننا، ہاتھ دھونا، اور سماجی دوری کو بنائے رکھنے کے لئے انھیں چھ فٹ دور رہنے کو کہا گیا ہے۔
ڈبلیو ایچ او نے بتایا کہ دنیا بھر میں 25 اپریل کو ختم ہوئے ہفتے میں کورونا کے مجموعی معاملات میں سے 38 فیصد اکیلے ہندوستان میں ہیں۔ ہندوستان میں گذشتہ سات دنوں میں اس وبا کی وجہ سے 15،161 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔