بہار کی خوشحالی کے لیے نتیش حکومت کا خاتمہ ضروری ہے: تیجسوی یادو

بہار اسمبلی میں اپوزیشن کی آواز: تیجسوی یادو کا...

راجکوٹ میں آتشزدگی کا واقعہ، ہلاکتوں کی تعداد تین ہو گئی

راجکوٹ کی بلند عمارت میں خوفناک آگ: کیا ہوا،...

ہندوستان نے پاکستان کے دہشت گردی کے الزامات کو مسترد کر دیا

پاکستان کے الزامات کا جائزہ: ہندوستان کا جواب نئی دہلی...

گوگل کروم کے صارفین کیلئے خطرے کی گھنٹی: حکومت نے جاری کی ہائی رسک وارننگ

معلومات کی چوری کا خدشہ، اہم ہدایت اگر آپ گوگل...

آکسیجن ایکسپریس ٹرین 70 ٹن آکسیجن لے کر پہنچی دہلی

ملک بھر میں آکسیجن کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر ریلوے نے حیات بخش گیس کی طلب کو پورا کرنے کے لئے مائع میڈیکل آکسیجن لانے کے لئے آکسیجن ایکسپریس ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا تھا۔

نئی دہلی: قومی دارالحکومت کے مریضوں کے لئے تقریبا 70 ٹن حیات بخش آکسیجن والی پہلی آکسیجن ایکسپریس ٹرین منگل کی صبح یہاں پہنچی۔

وزیر ریلوے پیوش گوئل نے ٹوئٹر پر یہ معلومات شیئر کیں۔ انہوں نے کہا ’’آکسیجن ایکسپریس چھتیس گڑھ کے رائے گڑھ سے قومی دارالحکومت میں مریضوں کے لئے آکسیجن لے کر دہلی پہنچی ہے۔ ہندوستانی ریلوے کووڈ ۔ 19 کے خلاف ہماری لڑائی میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا اور ملک بھر میں حیات بخش وسائل کی مناسب فراہمی کو یقینی بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس آکسیجن کو دارالحکومت کے مختلف اسپتالوں میں پہنچایا جائے گا۔

مسٹر گوئل نے جنوبی دہلی کے ریلوے اسٹیشن پہنچنے والی ٹرین کی 44 سیکنڈ کی ویڈیو کے ساتھ ٹویٹ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پیر کے روز چھتیس گڑھ کے رائے گڑھ میں ’جندل اسٹیل ورکس‘ سے ٹرین دہلی کے لئے روانہ ہوئی۔

ملک بھر میں آکسیجن کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر ریلوے نے حیات بخش گیس کی طلب کو پورا کرنے کے لئے مائع میڈیکل آکسیجن لانے کے لئے آکسیجن ایکسپریس ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا تھا۔

قومی دارالحکومت دہلی میں آکسیجن گیس کی زبردست قلت کا سامنا ہے۔ پیر کو دہلی میں کورونا کے 20،201 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی تھی اور 380 مزید افراد اس وبا کی وجہ سے ہلاک ہوگئے۔ دارالحکومت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد اب 10،47،916 ہوگئی ہے، جبکہ اس وبا سے اب تک 14،628 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57،690 افراد کے کورونا ٹسٹ کئے گئے۔ اتوار کے دن 30.21 فیصد کے مقابلے میں مثبت شرح 35.02 فیصد پر پہنچ گئی۔