آکسیجن کی کمی کا سلسلہ بدستوری جاری، دلی کے اسپتال میں مزید 20 سنگین مریضوں کی موت

اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ آکسیجن کی کمی کا سلسلہ بدستوری جاری ہے اور اب تو یہاں صرف 30 منٹ کی سپلائی کے لائق ہی آکسیجن باقی بچی ہے۔

نئی دہلی: قومی راجدھانی دلی میں آکسیجن کی کمی کا سلسلہ بدستوری جاری ہے۔ جے پور گولڈن اسپتال میں آکسیجن گیس کی کمی کے سبب کل دیر رات کم از کم 20 سنگین مریضوں کی موت ہوگئی۔

اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ آکسیجن گیس کی کمی مسلسل جاری ہے اور اب تو یہاں صرف 30 منٹ کی سپلائی کے لائق ہی آکسیجن باقی بچی ہے۔

اس سے قبل دلی کے سر گنگا رام اسپتال میں جمعہ کو 20 مریضوں کی موت ہوگئی تھی، اگرچہ یہاں کی اسپتال انتظامیہ نے ان اموات کا سبب آکسیجن کی کمی ہونے سے انکار کیا ہے۔