دہلی کے سروج اسپتال میں آکسیجن کی کافی قلت، مریضوں کے داخلے پر پابندی

قومی دارالحکومت کے سروج اسپتال نے آکسیجن گیس کی عدم دستیابی کے باعث مریضوں کو داخل کرنا بند کر دیا ہے۔

نئی دہلی: قومی دارالحکومت کے سروج اسپتال نے آکسیجن گیس کی کمی کی وجہ سے مریضوں کو داخل کرنا بند کر دیا ہے۔

اسپتال کے ذرائع نے یو این آئی سے فون پر کہا، ’تمام بیڈ بھر گئے ہیں۔ علاوہ ازیں آکسیجن کی کافی قلت ہے، لہٰذا ہم مریضوں کا داخلہ بند کر رہے ہیں‘۔

مذکورہ اسپتال میں ابھی 141 مریض داخل ہیں۔ قبل ازیں اسپتال نے جمعرات کو دہلی ہائی کورٹ سے آکسیجن کی سپلائی کے لیے ہدایت دیے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔