مغربی بنگال اسمبلی الیکشن کے چھٹے مرحلے کے لئے ووٹنگ کا آغاز

مغربی بنگال اسمبلی الیکشن کے چھٹے مرحلے میں 43 نشستوں کے لئے ووٹنگ آج صبح سخت سیکیورٹی کے درمیان شروع ہوئی۔

کولکاتا: مغربی بنگال اسمبلی الیکشن کے چھٹے مرحلے میں 43 سیٹوں کے لئے جمعرات کی صبح زبردست حفاظتی انتظامات کے دوران ووٹنگ شروع ہوئی۔

چھٹے مرحلے میں جن 43 حلقوں میں پولنگ ہو رہی ہے ان میں چوپڑا، اسلام پور، گوالپوکھر، چاکولیا، کرندیگھی، ہیمت آباد (محفوظ)، کلیا گنج (محفوظ)، رائے گنج، اتاہار، کریم پور، تپتا، پلاشی پاڑا، کالی گنج، نقش پاڑا، چھپرا، کرشن نگر شمالی، نودیپ، کرشن نگر جنوبی، باگدا (محفوظ)، بنگاؤں شمالی (محفوظ)، بنگون جنوبی (محفوظ)، گائے گھاٹ (محفوظ)، سوروپ نگر (محفوظ)، بادوریہ، ہووڑہ، اشوک نگر، امڈانگا، بیج پور، نیہاٹی، بھاٹپر، جگت پال، نواپاڑا، بیرک پور، کھرداہا، دم دم شمالی، بھاٹر، پوروستھلی جنوب، پور وستھلی شمالی، کٹوا، کیٹوگرام، منگل کوٹ، اوسگرام (محفوظ) اور گلسی (محفوظ) شامل ہیں۔

ان نشستوں پر کل 306 امیدوار حصہ لے رہے ہیں، جن میں 27 خواتین شامل ہیں۔ ریاست کے چار اضلاع پر محیط 43 اسمبلی نشستوں کے لئے ان امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ 50.65 خواتین اور 256 خواجہ سرا رائے دہندگان سمیت کل 1.03 کروڑ سے زیادہ ووٹرز کریں گے۔ پولنگ کے لئے مجموعی طور پر 14480 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

آزادانہ، منصفانہ اور پرامن ووٹنگ کو یقینی بنانے کے لئے الیکشن کمیشن نے مرکزی اور ریاستی افواج کی تعیناتی کے ساتھ سیکیورٹی کے وسیع انتظامات کئے گئے ہیں۔