دہلی کی ہوا پاکستان اور افغانستان کی ’زہریلی ہوا‘ کے سبب مزید خراب

فضائی آلودگی کا بحران شدت اختیار کر گیا: سرحد...

این ایچ آر سی کے پروگرام کا اختتام، آٹھ ممالک کے 33 نمائندگان ہوئے شامل

جنوبی نصف کرے کے ترقی پذیر ممالک کے انسانی...

جھارکھنڈ اسمبلی انتخاب: انڈیا اتحاد کی حکومت بننے کا دعویٰ، ملکارجن کھڑگے کا بیان

جھارکھنڈ انتخابات میں ملکارجن کھڑگے کا دعویٰ، انڈیا اتحاد...

ناسک میں آکسیجن ٹینکر میں رساؤ کے سبب سپلائی متاثر ہونے سے 22 کورونا مریضوں کی موت 

آج صبح تقریباََ گیارہ بجے مریضوں کو آکسیجن کی فراہمی کرنے والے ٹینکر میں رساؤ کے سبب تقریباََ آدھے گھنٹے تک آکسیجن کی سپلائی ٹھپ ہوگئی، جس کی وجہ سے 22 مریضوں کی موت ہوگئی۔ مرنے والوں میں 11 خواتین اور 11 مرد شامل ہیں۔

ناسک: مہاراشٹر کے ناسک میں ڈاکٹر ذاکر حسین اسپتال کے باہر آکسیجن ٹینکر میں رساؤ کے سبب سپلائی متاثر ہونے سے اسپتال میں داخل 22 مریضوں کی موت ہو گئی۔ ناسک میں میونسپل کارپوریشن کے ڈاکٹر ذاکر حسین اسپتال دوارکا علاقے میں واقع ہے۔

آج صبح تقریباََ گیارہ بجے مریضوں کو آکسیجن کی فراہمی کرنے والے ٹینکر میں رساؤ کے سبب تقریباََ آدھے گھنٹے تک آکسیجن کی سپلائی ٹھپ ہوگئی، جس کی وجہ سے 22 مریضوں کی موت ہوگئی۔ مرنے والوں میں 11 خواتین اور 11 مرد شامل ہیں۔

اسپتال میں کورونا وائرس سے متاثر 150 مریض آکسیجن پر تھے۔ آکسیجن سپلائی کرنے والے ٹھیکیدار کے ٹینکر میں لیکیج ہو گئی۔ ابتدائی جانچ میں معلوم ہوا ہے کہ ٹینکر میں آکسیجن بھرنے کے کچھ دیر بعد ساکٹ ٹوٹ گیا، جس سے گیس کا اخراج شروع ہو گیا۔ اس واقعہ کے فوراََ بعد ناسک میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کیلاس جادھو، میئر ستیش کلکرنی، ضلع مجسٹریٹ سورج ماندھارے، پولیس کمشنر دیپک پانڈے، میونسپل کارپوریشن کے عہدیدار اور کارپوریٹر موقع پر پہنچ گئے۔

ناسک کے میئر ستیش کلکرنی نے کہا کہ آکسیجن رساؤ کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور قصوروار کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ہر متوفی کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔