نتیش کمار کا سابق قانون ساز کونسل کے چیئرمین ارون کمار کی موت پر غم کا اظہار

وزیر اعلی نے آنجہانی ارون کمار کے بیٹے سے ٹیلیفون پر بات کی اور ان سے تعزیت کی۔ پروفیسر ارون کمار کی سرکاری احترام کے ساتھ آخری رسوم ادا کی جائیں گی۔

پٹنہ: بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے قانون ساز کونسل کے سابق چیئرمین، پروفیسر ارون کمار کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

جمعرات کو مسٹر کمار نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ پروفیسر کمار ایک ہنر مند سیاست دان اور مشہور سماجی مصلح تھے۔ وہ 5 جولائی 1984 سے 3 اکتوبر 1986 تک بہار قانون ساز کونسل کے چیئرمین رہے۔ اس کے بعد وہ 16 اپریل 2006 سے 4 اگست 2009 تک قانون ساز کونسل کے ایگزیکٹو چیئرمین بھی رہے۔ ان کی موت سے سیاسی اور سماجی میدان میں ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔

وزیر اعلی نے آنجہانی ارون کمار کے بیٹے سے ٹیلیفون پر بات کی اور ان سے تعزیت کی۔ پروفیسر ارون کمار کی سرکاری احترام کے ساتھ آخری رسوم ادا کی جائیں گی۔

مسٹر کمار نے اس غم کی گھڑی میں خدا سے دعا کی ہے کہ وہ مرحوم کی روح کے ابدی سکون اور ان کے اہل خانہ کو صبر دے۔

واضح رہے کہ مسٹر ارون کمار، برٹش ہندوستان میں بہار کے روہتاس ضلع کے مچھن ہٹا (درگاوتی) میں 2 جنوری 1931 کو پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے پوسٹ گریجویٹ تک تعلیم حاصل کی۔ وہ 5 جولائی 1984 سے 3 اکتوبر 1986 تک قانون ساز کونسل کے چیئرمین اور 16 اپریل 2006 سے 4 اگست 2009 تک کونسل کے ایگزیکٹو چیئرمین رہے۔