بائیڈن نے کہا ’’ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر 11 ستمبر کو ہوئے حملے کی 20 ویں برسی سے قبل افغانستان سے امریکی فوجیوں کے علاوہ ہمارے ناٹو اتحادی ممالک کے فوجیوں کو بھی واپس بلالیا جائے گا۔ لیکن ہم دہشت گردی کے خطرے سے اپنی نظر نہیں ہٹائیں گے‘‘۔
واشنگٹن: امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے 11 ستمبر تک افغانستان سے سبھی امریکی فوجیوں کی واپسی کا اعلان کیا ہے۔
مسٹر بائیڈن نے کہا ’’ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر 11 ستمبر کو ہوئے حملے کی 20 ویں برسی سے قبل افغانستان سے امریکی فوجیوں کے علاوہ ہمارے ناٹو اتحادی ممالک کے فوجیوں کو بھی واپس بلالیا جائے گا۔ لیکن ہم دہشت گردی کے خطرے سے اپنی نظر نہیں ہٹائیں گے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اپنے اور اتحادی ممالک کے فوجیوں پر طالبان کے کسی بھی ممکنہ حملے کا جواب دینے کے لئے سبھی دستیاب طریقوں کا استعمال کرے گا۔
مسٹر بائیڈن نے کہا کہ امریکہ، افغانستان میں دہشت گردی کے خطرے پر مسلسل نظر رکھے گا۔ امریکہ افغانستان کے حفاظتی دستوں کو مسلسل مدد بھی مہیا کراتا رہے گا۔
واضح رہے کہ افغانستان میں اس وقت تقریباً 2500 امریکی فوجی موجود ہیں۔ گزشتہ تقریباً 20 برسوں سے افغانستان میں امریکی فوجی موجود ہیں۔