سپریم کورٹ نے بازار میں تیزی کے دوران سیبی اور سیٹ کو ہوشیار رہنے کی مشورت دی ہے۔

سپریم کورٹ نے بین الاقوامی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن...

مرکزی حکومت کا الرٹ، وزارت صحت نے تمام ریاستوں کے لیے ایڈوائزری جاری کی

 مہاراشٹرا میں زیكا وائرس کے کچھ کیسز سامنے آنے...

بھارت-منگولیا مشترکہ فوجی مشق "نومیڈک ایلیفینٹ” میگھالیہ میں شروع

بھارت اور منگولیا کے مشترکہ فوجی مشق "نومیڈک ایلیفینٹ"...

ہاتھرس حادثے میں جاں بحق افراد کے لیے صدر اور وزیراعظم کی تعزیت

صدر دروپدی مرمو اور وزیراعظم نریندر مودی نے منگل...

راشٹریہ شکشک ایوارڈ کے لیے خود نامزدگی 15 جولائی تک: تعلیم وزارت

راشٹریہ شکشک ایوارڈ 2024 کے لیے اہل اساتذہ سے...

یمن میں کشتی ڈوبنے سے 42 مہاجروں کی موت

آئی او ایم کی ریلیز کے مطابق پیر کی صبح اسمگلروں کی ایک کشتی جبوتی کے ساحلی علاقے میں ڈوب گئی۔ کشتی میں 60 مہاجر سوار تھے اور وہ تشدد زدہ یمن سے کوچ کرکے جبوتی کی جانب جارہے تھے۔ کشتی ڈوبنے سے اس میں سوار کم از کم 42 لوگوں کی موت ہوگئی۔

صنعا: مشرقی افریقی ملک جبوتی کے ساحلی علاقے میں ایک کشتی ڈوب جانے سے اس میں سوار کم از کم 42 مہاجروں کی موت ہوگئی۔ بین الاقوامی مہاجر تنظیم (آئی او ایم) نے ایک ریلیز جاری کرکے اس بات کی اطلاع دی۔

آئی او ایم کی ریلیز کے مطابق پیر کی صبح اسمگلروں کی ایک کشتی جبوتی کے ساحلی علاقے میں ڈوب گئی۔ کشتی میں 60 مہاجر سوار تھے اور وہ تشدد زدہ یمن سے کوچ کرکے جبوتی کی جانب جارہے تھے۔ کشتی ڈوبنے سے اس میں سوار کم از کم 42 لوگوں کی موت ہوگئی۔ کشتی کےڈوبنے کے اسباب کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

مارچ کے مہینے میں ہی اب تک 2343 سے زیادہ مہاجر یمن سے جبوتی آچکے ہیں۔ جبکہ فروری ماہ میں یہ تعداد تقریباً 1900 تھی۔

واضح رہے کہ یمن اور جبوتی کے درمیان عام طور پر مہاجر ایک مقام سے دوسرے مقام کی جانب جانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔