امریکہ کی نئی بائیڈن انتظامیہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو اسلحہ کی فروخت پر تیار ہوگئی ہے۔
واشنگٹن: امریکہ کی نئی بائیڈن انتظامیہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو اسلحہ کی فروخت پر تیار ہوگئی ہے۔
بائیڈن انتظامیہ نے امریکی کانگریس کو اسلحہ کی مجوزہ فروخت سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ یو اے ای کو اسلحہ فروخت کے ساتھ آگے بڑھائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ متحدہ عرب امارات کو 23 ارب ڈالرز کا اسلحہ فروخت کررہا ہے جس میں جدید ترین فائٹر جہاز ایف 35، مسلح ڈرون اور دیگر سامان شامل ہے۔