کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے بدھ کے روز کہا کہ پوتن اور بائیڈن نے منگل کے روز فون پر گفتگو کی ہے اور امریکی فریق نے مستقبل قریب میں کسی تیسرے ملک میں شخصی طور پر ملاقات کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔
ماسکو: کریملن نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن اور ان کے امریکی ہم منصب جو بائیڈن کے مابین بات چیت کی تفصیلات پر بات کرنا ابھی جلد بازی ہوگی، کیونکہ یہ ایک نئی تجویز ہے اور سفارتی ذرائع سے اس پر غور کیا جائے گا۔
کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے بدھ کے روز کہا کہ پوتن اور بائیڈن نے منگل کے روز فون پر گفتگو کی ہے اور امریکی فریق نے مستقبل قریب میں کسی تیسرے ملک میں شخصی طور پر ملاقات کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ "اس ملاقات کی تفصیلات کے حوالے سے بات کرنا قبل از وقت ہوگا۔ یہ ایک نئی تجویز ہے اور اس کا مطالعہ اور تجزیہ کیا جائے گا۔ اس کے بعد ہی یہ ممکن ہوسکے گا۔
اس سے قبل کریملن کے ترجمان مسٹر دیمتر پیسکوف نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کی اپنے امریکی ہم منصب جو بائیڈن کے ساتھ حالیہ ٹیلیفون گفتگو کو معمول کی طرح قرار دیا۔