دہلی کی ہوا پاکستان اور افغانستان کی ’زہریلی ہوا‘ کے سبب مزید خراب

فضائی آلودگی کا بحران شدت اختیار کر گیا: سرحد...

این ایچ آر سی کے پروگرام کا اختتام، آٹھ ممالک کے 33 نمائندگان ہوئے شامل

جنوبی نصف کرے کے ترقی پذیر ممالک کے انسانی...

جھارکھنڈ اسمبلی انتخاب: انڈیا اتحاد کی حکومت بننے کا دعویٰ، ملکارجن کھڑگے کا بیان

جھارکھنڈ انتخابات میں ملکارجن کھڑگے کا دعویٰ، انڈیا اتحاد...

تین سمر اسپیشل ٹرینوں کی بکنگ صرف اپریل کے مہینے میں دستیاب

مغربی ریلوے کی تین سمر اسپیشل ٹرینوں کی بکنگ کچھ تکنیکی وجوہات کی بناء پر صرف اپریل کے مہینے میں دستیاب ہوگی۔ ٹرین نمبر 09097 اور 09095 کی بکنگ 10 اپریل سے شروع ہوگئی ہے اور ٹرین نمبر 09005 کی بکنگ 12 اپریل کو مقررہ پی آر ایس کاؤنٹرز اور آئی آر سی ٹی سی کی ویب سائٹ پر شروع ہو جائے گی۔

احمد آباد: مغربی ریلوے کی تین سمر اسپیشل ٹرینوں کی بکنگ کچھ تکنیکی وجوہات کی بناء پر صرف اپریل کے مہینے میں دستیاب ہوگی۔

چیف پبلک ریلیشن آفیسر سومت ٹھاکر نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ کچھ تکنیکی وجوہات کی بناء پر گرمیوں کی تین اضافی اسپیشل ٹرینیں یعنی ٹرین نمبر 09097 باندرہ ٹرمینس – برونی جنکشن اسپیشل، ٹرین نمبر 09005 باندرہ ٹرمینس – برونی جنکشن اسپیشل ٹرین اور ٹرین نمبر 09095 باندرہ ٹرمینس۔ صوبیدار گنج اے سی سپرفاسٹ اسپیشل ٹرین ریزرویشن کیلئے دستیاب ہوگی اور یہ صرف اپریل کے مہینے میں چل رہی ہے۔

ان تینوں ٹرینوں کے مئی اور جون میں چلنے کے لئے بکنگ کھولے جانے کی تاریخوں کو بعد میں اس بارے میں مطلع کیا جائے گا۔ مسافروں سے گزارش ہے کہ وہ ان ٹرینوں کے اپریل کے لئے ذیل میں دی گئی بکنگ کی ابتدائی تاریخوں کو بھی ذہن میں رکھیں۔

ٹرین نمبر 09097 اور 09095 کی بکنگ 10 اپریل سے شروع ہوگئی ہے اور ٹرین نمبر 09005 کی بکنگ 12 اپریل کو مقررہ پی آر ایس کاؤنٹرز اور آئی آر سی ٹی سی کی ویب سائٹ پر شروع ہو جائے گی۔