میڈیا کے تجارتی ڈھانچے میں تبدیلی: ایک نئی درسگاہ کا آغاز

سماجی تبدیلی کے چیلنجز: آج کا میڈیا کس طرف...

کسانوں کی جدوجہد کے درمیان 14 فروری کو چنڈی گڑھ میں اہم میٹنگ متوقع

کسانوں کے مسائل: مرکزی حکومت سے مذاکرات کا وقت 14...

ممبئی کے قبرستان میں کالے جادو کی جڑیں، سماج میں خوف و ہراس کی لہر

بہت سے سوالات، ایک سنسنی خیز واقعہ! ممبئی کے وڈالا...

جنوبی کشمیر میں دو مسلح جھڑپوں میں 14 سالہ کمسن دہشت گرد سمیت 5 دہشت گرد ہلاک

موصولہ اطلاعات کے مطابق مہلوک دہشت گردوں میں ایک 14 سالہ کمسن دہشت گرد بھی شامل ہے، جس نے محض تین دن قبل دہشت گردوں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی تھی۔

سری نگر: جنوبی کشمیر کے شوپیاں اور اننت ناگ اضلاع میں ہفتے کی شام چھڑنے والی دو مسلح جھڑپوں میں سیکیورٹی فورسز نے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق مہلوک دہشت گردوں میں ایک 14 سالہ کمسن دہشت گرد بھی شامل ہے، جس نے محض تین دن قبل دہشت گردوں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی تھی۔ یہ مسلح جھڑپیں ضلع شوپیاں کے چھتراگام اور ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں واقع پذیر ہوئی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ شوپیاں کے چھتراگام میں ہونے والی مسلح جھڑپ میں سیکیورٹی فورسز نے ایک 14 سالہ کمسن دہشت گرد سمیت تین دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔

ریکروٹ ہونے والے دہشت گرد کی خود سپردگی کی کوششیں

کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے ایک ٹویٹ میں کہا: ‘پولیس اور سکیورٹی فورسز نے حال ہی میں ریکروٹ ہونے والے دہشت گرد کی خود سپردگی یقینی بنانے کی بہت کوششیں کیں۔ والدین نے بھی اپیل کی لیکن باقی دہشت گردوں نے اسے خود سپردگی اختیار کرنے کی اجازت نہیں دی’۔

آئی جی پی نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ بجبہاڑہ میں جن دو دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے وہ مقامی فوجی اہلکار کی حالیہ ہلاکت میں ملوث تھے۔ انہوں نے لکھا: ‘فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث دہشت گردوں کو دو دن کے اندر ہی بجبہاڑہ جھڑپ میں مارا گیا ہے’۔

واضح رہے کہ بجبہاڑہ میں جمعہ کو مشتبہ دہشت گردوں نے ٹیریٹوریل آرمی کے ایک مقامی اہلکار محمد سلیم آخون ولد غلام حسن آخون کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔ مہلوک اہلکار چھٹی لے کر اپنے گھر آیا ہوا تھا۔

جمعہ کو ہی شوپیاں اور پلوامہ اضلاع میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ہونے والی دو الگ الگ تصادم آرائیوں کے دوران انصار غزوۃ الہند کے سربراہ سمیت 7 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

دریں اثنا فوج کے ایک ترجمان نے بتایا کہ شوپیاں کے چھتراگام مسلح تصادم کی جگہ سے ایک اے کے رائفل اور ایک پستول برآمد کی گئی ہے۔