ناگپور کے واڑا میں واقع کووڈ اسپتال 30 بستروں کی سہولت ہے، جس میں سے 15 انتہائی نگہداشت یونٹ کے بیڈ تھے۔ جمعہ کی نصف شب ہونے والی اس واردات سے افراتفری مچ گئی نیز جس وقت آگ لگی اسوقت اسپتال میں محدود طبی عملہ موجود تھے۔
ممبئی: ریاست مھاراشٹرا کی دوسری راجدھانی ناگپور شہر سے متصلہ واڑا نامی علاقے میں واقع ایک کورونا سینٹر میں آگ لگنے کی وجہ سے چار مریضوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ جبکہ مزید دو کی حالت تشویشناک بتلائی جارہی ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق اسپتال میں زیر علاج 27 مریضوں کو دوسری اسپتالوں میں منتقل کیا گیا اور اسپتال کو مکمل طور پر خالی کرالیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ اسپتال میں چار افراد کی لاشیں ملی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ دو مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ناگپور کے واڑا میں واقع اسپتال 30 بستروں کی سہولت ہے، جس میں سے 15 انتہائی نگہداشت یونٹ کے بیڈ تھے۔
ناگپور میونسپل کارپوریشن کے چیف فائر آفیسر راجندر اچکے نے میڈیا کو بتایا "اسپتال کی دوسری منزل پر واقع آئی سی یو کے اے سی یونٹ سے آگ لگی تھی۔ آگ اس منزل تک ہی محدود رہی اور مزید پھیل نہیں سکی‘‘۔ آگ پر فی الوقت مکمل قابو پالیا گیا ہے۔
جمعہ کی نصف شب ہونے والی اس واردات سے افراتفری مچ گئی نیز جس وقت آگ لگی اسوقت اسپتال میں محدود طبی عملہ موجود تھے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے ایک ٹویٹ کے ذریعہ اس سانحہ پر اظہار تعزیت کیا ہے۔
Saddened by the hospital fire in Nagpur. My thoughts are with the families of those who lost their lives. Praying that the injured recover at the earliest.
— Narendra Modi (@narendramodi) April 9, 2021
ناگپور میں مقیم اپوزیشن لیڈر دیوندر فڑنویس نے بھی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مقامی کلکٹر سے بات چیت کرکے راحتی کاموں کی تفصیلات طلب کرکے فوری اقدامات کرنے کا حکم دیا۔