فائرنگ کے بعد الیکشن کمیشن نے سیتل کوچی کے بوتھ پولنگ روک دی ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی جانتی ہے کہ وہ جیت نہیں پائے گی اس لئے تشدد کا سہارا لے رہی ہے۔
کلکتہ: وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کوچ بہار ضلع میں سیٹل کوچی میں ہونے والے تشدد کے لئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو مورد الزام ٹھہراتے کہا کہ مرکزی فورسیس کی فائرنگ اور چار افراد کی موت کے لئے امت شاہ ذمہ دار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ آج کے واقعے کے لئے پوری طرح سے ذمہ دار ہیں اور انہوں نے ہی اس کے لئے سازش رچی ہے۔ مرکزی فورسیس کی تنقید نہیں کررہی ہوں بلکہ یہ شاہ کے اشارے پر انجام دیا گیا ہے۔ کیوں کہ مرکزی فورسیس ان کے اشارے پر کام کرتی ہے۔ ہم ان کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ کوچ بہار کا دورہ کریں گی۔ ترنمول کانگریس ریاست بھر میں احتجاج کرے گی۔
خیال رہے کہ کوچ بہار میں سیتل کوچی میں بوتھ کے باہر فائرنگ میں چار افراد کی موت ہوگئی۔ خیال رہے کہ چوتھے مرحلے میں 44 حلقوں میں پولنگ ہو رہی ہے۔
فائرنگ کے بعد الیکشن کمیشن نے سیتل کوچی کے بوتھ پولنگ روک دی ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی جانتی ہے کہ وہ جیت نہیں پائے گی اس لئے تشدد کا سہارا لے رہی ہے۔