کشن گنج کے سٹی تھانہ انچارج کو مغربی بنگال میں پیٹ پیٹ کر قتل کردیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پورنیہ پولیس انسپکٹر جنرل (آئی جی) سریش پرساد چودھری، پولیس سپرنٹنڈنٹ کمار آشیش، اسلام پور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سچن مکر اسلام پور اسپتال پہنچ کر معاملے کی چھان بین کر رہے ہیں۔
کشن گنج: بہار میں کشن گنج ضلع کے سٹی تھانہ انچارج کو مغربی بنگال میں پیٹ پیٹ کر قتل کردیا گیا۔
پولیس ذرائع نے سنیچر کو یہاں بتایا کہ سٹی تھانہ انچارج اشونی کمار آج صبح بائک لوٹ کے واقعہ کے سلسلے میں سرحدی مغربی بنگال کے پنتاپارا میں اپنی ٹیم کے ساتھ چھاپہ مارنے گئے تھے۔ اس دوران وہاں موجود گاؤں والوں نے انہیں پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔ دیگر پولیس اہلکار کسی طرح جان بچاکر وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوئے۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مغربی بنگال کے اسلام پور اسپتال بھیج دی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پورنیہ پولیس انسپکٹر جنرل (آئی جی) سریش پرساد چودھری، پولیس سپرنٹنڈنٹ کمار آشیش، اسلام پور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سچن مکر اسلام پور اسپتال پہنچ کر معاملے کی چھان بین کر رہے ہیں۔