راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ ڈاکٹر موہن بھاگوت کورونا مثبت پائے گئے۔ بھاگوت نے 7 مارچ کو کووڈ – 19 ویکسین کی پہلی خوراک لی تھی۔
ممبئی: راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ ڈاکٹر موہن بھاگوت کورونا مثبت پائے گئے۔ ان کا ناگپور شہر کے نجی اسپتال میں علاج جاری ہے جہاں انکی حالت مستحکم بتلائی جارہی ہے۔
آر ایس ایس کے ایک عہدیدار نے بتلایا کے چند دنوں قبل بھاگوت کو معمولی کھانسی اور نزلہ زکام تھا جس کے بعد انھوں نے آر ٹی پی سی آر کا ٹیسٹ لیا جس کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد انہیں جمعہ کے روز کنگز وے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بھاگوت نے 7 مارچ کو کووڈ – 19 ویکسین کی پہلی خوراک لی تھی۔