امریکہ نے ایران پر عائد پابندیاں اٹھانے کا عندیہ دیا ہے۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018 میں ایران کے ساتھ معاہدہ سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے ایران پر معاشی پابندیاں عائد کردی تھیں۔
ویانا: امریکہ نے ایران پر عائد پابندیاں اٹھانے کا عندیہ دیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکہ ایران ایٹمی ڈیل پر واپسی کے لئے ضروری اقدامات پر تیار ہیں۔
یوروپ کی مصالحت کاری میں ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری معاہدے کے حوالہ سے بالواسطہ مذاکرات کا ویانا میں آغاز ہوگیا ہے۔
ایران کے مذاکرات کار عباس اراغچی کا کہنا ہے کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ملاقات تعمیری رہی اور جمعہ کو ایک اور ملاقات ہوگی۔
واضح رہے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018 میں ایران کے ساتھ معاہدہ سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے ایران پر معاشی پابندیاں عائد کردی تھیں جبکہ معاہدے کے دیگر عالمی فریقین برطانیہ، جرمنی، فرانس، روس اور چین نے ایران سے معاہدہ جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔