معاہدے کے مطابق اس اسپیکٹرم کے لئے جیو 1037.6 کروڑ روپے ائرٹیل کو ادا کرے گی۔ اس کے علاوہ جیو اس اسپیکٹرم سے متعلق 459 کروڑ روپے کی واجبات بھی ادا کرے گا۔
نئی دہلی: ٹیلی کام کی بڑی کمپنی بھارتیہ ائرٹیل نے ریلائنس جیو انفوکام کے ساتھ ملک کے تین اہم مواصلاتی سرکلوں میں 800 میگا ہرٹز اسپیکٹرم بینڈ میں اسپیکٹرم ٹریڈنگ کے لئے معاہدہ کیا ہے۔ ائرٹیل نے آج یہاں بتایا کہ اس معاہدے کے تحت آندھرا پردیش میں 3.75 میگا ہرٹز، دہلی میں 1.25 میگا ہرٹز اور ممبئی میں 2.50 میگا ہرٹز کو قانونی منظوری کے بعد جیو کو منتقل کیا جائے گا۔
معاہدے کے مطابق اس اسپیکٹرم کے لئے جیو 1037.6 کروڑ روپے ائرٹیل کو ادا کرے گی۔ اس کے علاوہ جیو اس اسپیکٹرم سے متعلق 459 کروڑ روپے کی واجبات بھی ادا کرے گا۔
بھارتیہ ائرٹیل کے ہندوستان اور جنوبی ایشیا کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او گوپال وٹل نے بتایا کہ ان 3 سرکلوں میں 800 میگا ہرٹز بینڈ میں ان کی کمپنی کے ناقابل استعمال اسپیکٹرم تھا جسے جیو کو منتقل کرنے کے لئے دستخط کئے گئے ہیں۔