ٹکیت پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار لوگوں کو بھیجا گیا دو دن کے ریمانڈ پر

راکیش ٹکیت پر حملہ کرنے کے معاملہ میں گرفتار 16 لوگوں کو آج کشن گڑھ باس عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے عدالت نے تمام کو دو دن کے پولیس ریمانڈ پر بھیجنے کا حکم دیا۔

الور: راجستھان میں الور ضلع کے تتار پور تھانہ علاقہ میں کسان لیڈر راکیش ٹکیت پر حملہ کرنے کے معاملہ میں گرفتار لوگوں کو عدالت نے دو دن کے پولیس ریمانڈ پر بھیجا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ کسان لیڈر راکیش ٹکیت پر حملہ کرنے کے معاملہ میں گرفتار 16 لوگوں کو آج کشن گڑھ باس عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے عدالت نے تمام دو دن کے پولیس ریمانڈ پر بھیجنے کا حکم دیا۔

خیال رہے کہ جمعہ کو بانسور میں میٹنگ کرنے جاتے وقت تتارپور چوراہے پر مسٹر ٹکیت کے قافلہ پر کچھ لوگوں نے حملہ کردیا تھا اور گاڑی کو نقصان پہنچایا تھا۔ مسٹر ٹکیت پر کالی سیاہی بھی پھینکی گئی تھی۔