اساتذہ کی جے اے سی کی جانب سے یہ دھرنا دیا گیا، جس میں سینکڑوں کی تعداد میں اساتذہ نے حصہ لیتے ہوئے حکومت کے اس قدم کی شدید مخالفت کی اور یہ سوال کیا کہ پرائیویٹ اسکول کو بند کرنے سے کورونا کی روک تھام ممکن ہے تو پھر شراب خانے کیوں بند نہیں کئے گئے۔ ان سے بھی کورونا پھیل سکتا ہے۔
حیدرآباد: کورونا کی روک تھام کے لئے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے تلنگانہ حکومت کے اقدام کے خلاف کریم نگر ضلع کلکٹریٹ کے سامنے پرائیویٹ اسکول کے اساتذہ نے دھرنا دیا۔
اساتذہ کی جے اے سی کی جانب سے یہ دھرنا دیا گیا، جس میں سینکڑوں کی تعداد میں اساتذہ نے حصہ لیتے ہوئے حکومت کے اس قدم کی شدید مخالفت کی اور یہ سوال کیا کہ پرائیویٹ اسکول کو بند کرنے سے کورونا کی روک تھام ممکن ہے تو پھر شراب خانے کیوں بند نہیں کئے گئے۔ ان سے بھی کورونا پھیل سکتا ہے۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسکولس کو بند کرنے کی وجہ سے وہ سڑکوں پر آگئے ہیں۔ دھرنے کے موقع پر شدید گرمی کے نتیجہ میں جیوتی نامی ٹیچر اچانک گر گئی۔ اس کی ساتھی اساتذہ نے اس کو سڑک سے اٹھایا۔ اساتذہ نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈس تھامتے ہوئے حکومت کے خلاف اور اپنے مطالبہ کی حمایت میں نعرے بازی کی۔