دہلی کی ہوا پاکستان اور افغانستان کی ’زہریلی ہوا‘ کے سبب مزید خراب

فضائی آلودگی کا بحران شدت اختیار کر گیا: سرحد...

این ایچ آر سی کے پروگرام کا اختتام، آٹھ ممالک کے 33 نمائندگان ہوئے شامل

جنوبی نصف کرے کے ترقی پذیر ممالک کے انسانی...

جھارکھنڈ اسمبلی انتخاب: انڈیا اتحاد کی حکومت بننے کا دعویٰ، ملکارجن کھڑگے کا بیان

جھارکھنڈ انتخابات میں ملکارجن کھڑگے کا دعویٰ، انڈیا اتحاد...

سوئز نہر میں پھنسا ہوا جہاز ہٹایا گیا، جہازوں کی آمد و رفت دوبارہ شروع

ایم وی گیوین جہاز دنیا کا سب سے بڑا مال بردار جہاز ہے۔ یہ چین سے نیدرلینڈز کے پورٹ روٹیرڈم جا رہا تھا۔ راستے میں سوئز نہر میں جہاز گھوم گیا اور پھنس گیا۔ اسی سبب نہر کا راستہ بلاک ہو گیا۔ مصر کے افسران نے بتایا تھا کہ تیز ہوا کی وجہ سے جہاز گھوم گیا اور پھنس گیا تھا۔

قاہرہ: مصر کی سوئز نہر میں تقریباً ایک ہفتے سے پھنسے ہوئے مال بردار جہاز کو ہٹا دیا گیا ہے جس کے ساتھ ہی اس نہر میں جہازوں کی آمد و رفت دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔

مصر ی صدر کے صلاح کار نے پیر کے روز یہ اطلاع دی۔

جہاز کا نام ایم وی ایور گیوین ہے جو تقریباً 400 میٹر لمبا اور 59 میٹر چوڑا تھا۔ یہ مال بردار جہاز چین سے نیدر لینڈ کی جانب جا رہا تھا۔ گذشتہ ہفتے سوئز نہر میں اس جہاز کے پھنسنے سے کم از کم 367 جہاز پھنس گئے تھے۔ اب راستہ کھلنے سے یہ جہاز یہاں سے گذر سکیں گے۔

ایم وی گیوین جہاز دنیا کا سب سے بڑا مال بردار جہاز ہے۔ یہ چین سے نیدرلینڈز کے پورٹ روٹیرڈم جا رہا تھا۔ راستے میں سوئز نہر میں جہاز گھوم گیا اور پھنس گیا۔ اسی سبب نہر کا راستہ بلاک ہو گیا۔ مصر کے افسران نے بتایا تھا کہ تیز ہوا کی وجہ سے جہاز گھوم گیا اور پھنس گیا تھا۔

کاروبار کےنقطۂ نظر سے سوئز نہر بڑی اہمیت کی حامل ہے۔ اس نہر کو کاروبار کے لیے 1869 میں کھولا گیا تھا۔ یہ نہر ایشیا کو یورپ سے اور یورپ کو ایشیا سے جوڑتی ہے۔ پوری دنیا میں تیل کا جتنا کاروبار ہوتا ہے، اس کا سات فیصد اسی نہرکے ذریعے سے کیا جاتا ہے۔ وہی عالمی بازار کا 10 فیصد کاروبار سوئز نہر ہی ہوتا ہے۔