اس مرتبہ اسمبلی انتخابات میں بائیں محاذ نے کانگریس اور آئی ایس ایف کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔ بدھا دیب بھٹا چاریہ نے بنگال کی جمہوریت پسند عوام سے اپیل کی کہ وہ اس اتحاد کو حکومت میں لائیں تاکہ بنگال ترقی کر سکے۔
کلکتہ: سابق وزیر اعلی اور سی پی آئی ایم کے سینئر رہنما بدھا دیب بھٹا چاریہ نے یکم اپریل کو مغربی بنگال میں پولنگ کے دوسرے مرحلے سے قبل ایک آڈیو پیغام جاری کرکے ریاست کے عوام سے سی پی آئی ایم، کانگریس اور آئی ایس ایف اتحاد کو ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔
بدھا دیب نے کہا ہے کہ بائیں محاذ نے ہمیشہ زراعت کو ماضی اور صنعت کو مستقبل کی طرح سمجھا ہے اور اس پر ہمیشہ عمل کیا ہے۔
اس مرتبہ اسمبلی انتخابات میں بائیں محاذ نے کانگریس اور آئی ایس ایف کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔
بدھا دیب بھٹا چاریہ نے بنگال کی جمہوریت پسند عوام سے اپیل کی کہ وہ اس اتحاد کو حکومت میں لائیں تاکہ بنگال ترقی کر سکے۔
وزیر اعلی ممتا بنرجی کی تنقید کرتے ہوئے بدھا دیب بھٹاچاریہ نے کہا ہے کہ ممتا بنرجی کے دور حکومت میں گذشتہ 10 سالوں کے دوران بنگال میں انڈسٹری تباہ ہوگئی ہے۔ امن و امان تباہ ہوگیا ہے۔ مجرم کھلے عام آرکسٹائزنگ کر رہے ہیں اور خواتین کے حقوق اور تحفظ بالکل ختم ہوچکا ہے۔
انہوں نے دعوی کیا ہے کہ مخلوط حکومت کی تشکیل کے بعد سی پی آئی ایم بنگال میں جمہوریت کی بحالی کرے گی۔