مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے ووٹنگ کا آغاز ہفتہ کی صبح ہوگیا۔ لوگ ووٹنگ کے لئے لمبی قطار میں کھڑے نظر آئے۔ جو اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں۔ ریاست کے جن پانچ اضلاع کے 30 حلقوں میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں ان میں پرولیا، مغربی میدنی پور پارٹ ون، بانکورہ پارٹ 1، مشرقی میدنی پور پارٹ 1 اور جھارگرام کے حصے شامل ہیں۔
کولکتہ: مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے ووٹنگ کا آغاز ہفتہ کی صبح ہوگیا۔ ریاست کی کل 294 نشستوں میں سے پہلے مرحلے میں پانچ اضلاع کی 30 اسمبلی نشستوں پر پولنگ ہو رہی ہے۔ ووٹنگ کے لئے سیکیورٹی کے وسیع انتظامات کئے گئے ہیں۔
لوگ ووٹنگ کے لئے لمبی قطار میں کھڑے نظر آئے۔ جو اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں۔ ریاست میں اب تک ووٹنگ کا عمل پوری طور سے جاری ہے۔
ریاست کے جن پانچ اضلاع کے 30 حلقوں میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں ان میں پرولیا، مغربی میدنی پور پارٹ ون، بانکورہ پارٹ 1، مشرقی میدنی پور پارٹ 1 اور جھارگرام کے حصے شامل ہیں۔
ریاست کے 30 اسمبلی حلقوں میں ووٹنگ کا پہلا مرحلہ آج صبح سے شروع ہوگیا، ان میں پٹاش پور، کانٹھی شمالی، بھگوان پور، کھیجوری (محفوظ)، کانٹھی جنوبی، رام نگر، ایگرہ، دانتان، نیاگرام ( محفوظ)، گوپی بلب پور، جھارگرام، کیشاری۔ ( محفوظ)، کھڑگ پور، گاربیٹا، سلبانی، میدنی پور، بِن پور ( محفوظ) بندوان ( محفوظ) بلرام پور، باگھ منڈی، جوئے پور، پرولیا، من بازار ( محفوظ) کاشی پور، پارا ( محفوظ)، رگھوناتھ پور ( محفوظ) سلتورا ( محفوظ)، چھاٹنا، رانی بندھ ( محفوظ) اور رائے پور ( محفوظ) ہیں۔
191 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ آج
مغربی بنگال میں پہلے مرحلے میں 73 لاکھ ووٹرز بشمول 37.5 لاکھ مرد اور 36.2 لاکھ خواتین اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔ یہ رائے دہندگان 191 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ جس میں 21 خواتین امیدوار شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے ووٹنگ کے وقت میں 30 منٹ کی توسیع کردی ہے۔ انتخابی پینل نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اب رائے دہندگان صبح سات بجے سے شام چھ بجے تک ووٹ ڈال سکتے ہیں۔ یہ فیصلہ کووڈ 19 پابندیوں کے پیش نظر لیا گیا ہے۔
ایک سینئر افسر نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے آج پانچ اضلاع میں 7034 مقامات پر 10288 پولنگ اسٹیشنوں پر سیکورٹی فورسز کی کم از کم 684 کمپنیاں تعینات کردی ہیں۔
ایک افسر نے بتایا کہ انتخابات کے لئے مرکزی فورس کی کل 144 کمپنیاں جھارگرام میں تعینات ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں تک کہ کووڈ 19 جیسے بخار کی علامت والے لوگ شام 5 بجے سے شام ساڑھے 6 بجے کے درمیان آکر ووٹ ڈال سکتے ہیں۔