مغربی بنگال میں 30 اور آسام میں 47 اسمبلی حلقوں میں سخت سیکیورٹی کے درمیان ووٹنگ کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوا۔ مغربی بنگال کے 30 اسمبلی حلقوں میں کل 191 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ دوسری جانب آسام کے 47 اسمبلی حلقوں میں ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
نئی دہلی: مغربی بنگال میں 30 اور آسام میں 47 اسمبلی حلقوں میں سخت سیکیورٹی کے درمیان ووٹنگ کے پہلے مرحلے کا آغاز ہفتہ کی صبح ہوا۔
مغربی بنگال کے 30 اسمبلی حلقوں میں کل 191 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ ریاست کے 10288 پولنگ بوتھوں پر 73 لاکھ سے زیادہ ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ اس ریاست کے جنگل محل حلقہ میں ووٹنگ کا پہلا مرحلہ جاری ہے۔ 730 کمپنی سیکیورٹی فورسز کو یہاں تعینات کیا گیا ہے۔ ووٹنگ کے دوران کہیں سے بھی کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ہے۔ ان دونوں ریاستوں میں شروعات میں ووٹنگ کی رفتار تیز ہونے کی اطلاع ملی ہے۔
دوسری جانب سخت سیکیورٹی کے درمیان آسام کے 47 اسمبلی حلقوں میں ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ آسام کے وزیر اعلی سربانند سونووال کی قسمت کا فیصلہ بھی آج ہی ہوگا۔ لوگوں میں ووٹنگ کیلئے کافی جوش و خروش پایا جا رہا ہے اور صبح سے ہی لوگ پولنگ اسٹیشنوں پر جمع ہونے لگے ہیں ۔
ماضی کے مقابلہ میں اس بار بڑی تعداد میں پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں جس کی وجہ سے بہت کم مقامات پر رائے دہندگان کی لمبی قطاریں دکھائی دیں۔