مغربی بنگال کے بیر بھیم میں پیروئی کے ایک تالاب سے ترنمول کانگریس کے حامی کی ایک اور لاش برآمد ہوئی ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب آج پہلے مرحلے کی پولنگ ہو رہی ہے ایسے میں یہ اموات سیکیورٹی انتظامات پر سوالیہ نشان لگاتے ہیں۔
کلکتہ: مغربی بنگال کے مغربی مدنی پور کے کیساری میں ایک غیر فطری موت کی خبر سامنے آئی ہے۔ مغربی بنگال کے بیر بھیم میں پیروئی کے ایک تالاب سے ترنمول کانگریس کے حامی کی ایک اور لاش برآمد ہوئی ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب آج پہلے مرحلے کی پولنگ ہو رہی ہے ایسے میں یہ اموات سیکیورٹی انتظامات پر سوالیہ نشان لگاتے ہیں۔
خیال رہے کہ ریاست میں 30 سیٹوں پر پہلے کی پولنگ ہو رہی ہے۔ جس میں پرولیا، مغربی مدنی پور، مشرقی مدنی پور، جھاڑ گرام اور بانکوڑہ کی 30 سیٹوں پر پولنگ ہورہی ہے۔اطلاعات کے مطابق شام 6بجے تک 80فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔
بی جے پی کے ریاستی انچارج کیلاش وجے ورگی نے کہا کہ ان کے ایک حامی کو مغربی مدنی پور میں ذبح کردیا گیا ہے۔ ہم نے کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ اس قتل کی جانچ ہونی چاہیے۔ بی جے پی نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے پیچھے ترنمول کانگریس کا ہاتھ ہے۔ دوسری جانب بیر بھوم میں ترنمول کانگریس کے حامی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ اس کیلئے ترنمول کانگریس نے بی جے پی پر الزام عائد کیا ہے۔
خیال رہے کہ شام پانچ بجے تک 30 سیٹوں پر مجموعی طور پر 79.77 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ مشرقی مدنی پور میں 82.51 فیصد، مغربی مدنی پور میں 80.12 فیصد، جھاڑگرام میں 90.55 فیصد، پرولیا میں 77.70 اور بانکوڑہ میں 79.90 فیصد پولنگ ہوئی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر اعلی ممتا بنرجی اور گورنر جگدیپ دھنکر نے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔
وزیر اعظم مودی نے کہا، ‘آج، مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز ہو رہا ہے۔ میں تمام لوگوں سے درخواست کروں گا کہ وہ ریکارڈ تعداد میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔