تعلیمی ادارے اور ہاسٹل بند رکھنے کے فیصلے کے خلاف تلنگانہ کے سکندرآباد میں طلباء نے پی جی کالج سکندرآباد کے سامنے دھرنا دیا۔ طلبہ نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر بند تعلیمی اداروں کو کھولا جائے۔
حیدرآباد: کورونا کی روک تھام کے نام پر تعلیمی اداروں اور ہاسٹلس کو بند کرنے کے فیصلہ کے خلاف تلنگانہ کے سکندرآباد میں طلبہ نے پی جی کالج سکندرآباد کے سامنے دھرنا دیا۔ طلبہ نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈس تھام کر دھرنا دیا اور اپنے مطالبہ کی حمایت میں نعرے بازی کی۔
طلبہ نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر بند تعلیمی اداروں کو کھولا جائے۔ سڑک کے بیچوں بیچ دیئے گئے اس دھرنے کے نتیجہ میں بڑے پیمانہ پر ٹریفک جام ہوگئی اور گاڑی سواروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔
طلبہ نے کہا کہ ہاسٹلس کو بند کرنے سے ان کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور کلاسس کے نہ ہونے کی وجہ سے ان کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے۔ طلبہ نے اپنے ساتھ انصاف کرنے کا مطالبہ کیا۔