کسانوں کی جدوجہد کے درمیان 14 فروری کو چنڈی گڑھ میں اہم میٹنگ متوقع

کسانوں کے مسائل: مرکزی حکومت سے مذاکرات کا وقت 14...

ممبئی کے قبرستان میں کالے جادو کی جڑیں، سماج میں خوف و ہراس کی لہر

بہت سے سوالات، ایک سنسنی خیز واقعہ! ممبئی کے وڈالا...

منیش سسودیا کے بیٹے کی بیرون ملک تعلیم: بی جے پی کے سوالات

دہلی میں سیاسی ہلچل: سسودیا کے انکم ٹیکس اور...

راہل گاندھی کا آئین کی حفاظت کا عزم، موہن بھاگوت پر سخت تنقید

پٹنہ میں تحفظ آئین سیمینار میں راہل گاندھی کی...

راجستھان: جپسی پلٹنے سے 3 فوجیوں کی موت، پانچ دیگر زخمی

راجستھان کے شری گنگا نگر ضلع کے راجیاسر تھانہ علاقہ میں چھتر گڑھ ہائی وے پر فوج کے ایک جپسی کے الٹنے کے نتیجے میں 3 فوجی ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔

شری گنگا نگر: راجستھان کے ضلع شری گنگا نگر کے راجیاسر تھانہ علاقے میں چھتر گڑھ شاہراہ پر فوج کی ایک جپسی پلٹنے اور اس میں آگ لگنے سے 3 فوجیوں کی موت ہو گئی اور پانچ زخمی ہوگئے۔

تھانہ انچارج وکرم تیواری نے بتایا کہ زخمی فوجیوں کو سورت گڑھ کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ راجیاسر تھانہ علاقے میں بدھ کی دیر رات تقریبا ڈیڑھ بجے چھتر گڑھ شاہراہ پر اندرا گاندھی نہر کے نزدیک یہ حادثہ پیش آیا۔

فوج کی 47 آرمرڈ رجمنٹ (بٹھنڈا یجکہہ، پنجاب) کے آٹھ فوجی جپسی میں جارہے تھے۔ اچانک جپسی بے قابو ہوکر پلٹتے ہوئے سڑک کے کنارے جھاڑیوں اور درختوں میں جا گری۔ اس کے بعد جپسی میں آگ لگ گئی۔ فوجیوں کو باہر نکلنے کا موقع نہیں ملا۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت آس پاس کے لوگ جپسی پلٹنے کی آواز سن کر اور آگ کی لپٹیں دیکھ  کر بھاگ آئے، گاؤں والوں نے سخت مشقت کرکے پانچ جوانوں کو باہر نکالا لیکن تین کو باہر نہیں نکالا جاسکا۔ ان کی موقع پر ہی جلنے کی وجہ سے موت ہو گئی۔

مرنے والوں کی شناخت صوبیدار اے ممیجر، ہیڈ کانسٹیبل دیو کمار اور حوالدار ایس کے شکلا کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمیوں میں ایس کے پرجاپتی (35)، انکت باجپائی (34)، امیش یادو (27)، اشوک اوجھا (28) ببلو (27) شامل ہیں۔ ایمرجنسی سروس 108 کی ایمبولینس سے زخمیوں کو سورت گڑھ کے سرکاری اسپتال بھیج دیا گیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ موقع پر پہنچے گاؤں والوں نے سورت گڑھ میں فائر بریگیڈ کو فون کیا۔ فوج کے افسر بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں اور معاملے کی جانچ کر رہے ہیں۔