دہلی کی ہوا پاکستان اور افغانستان کی ’زہریلی ہوا‘ کے سبب مزید خراب

فضائی آلودگی کا بحران شدت اختیار کر گیا: سرحد...

این ایچ آر سی کے پروگرام کا اختتام، آٹھ ممالک کے 33 نمائندگان ہوئے شامل

جنوبی نصف کرے کے ترقی پذیر ممالک کے انسانی...

جھارکھنڈ اسمبلی انتخاب: انڈیا اتحاد کی حکومت بننے کا دعویٰ، ملکارجن کھڑگے کا بیان

جھارکھنڈ انتخابات میں ملکارجن کھڑگے کا دعویٰ، انڈیا اتحاد...

الیکشن کمیشن نے بنگال میں منصفانہ الیکشن پر دیا زور، کہا بدامنی برداشت نہیں کی جائے گی

آزادانہ اور منصفانہ الیکشن پر زور دیتے ہوئے الیکشن کمیشن آف انڈیا نے کہا ہے کہ وہ آٹھ مرحلے کے اسمبلی انتخابات سے پہلے اور اس کے دوران کسی بھی طرح کی بدامنی یا تشدد کو برداشت نہیں کرے گی۔ کمیشن نے ریاست میں آزادانہ اور منصفانہ پولنگ کو یقینی بنانے کے لئے مرکزی افواج کی تعیناتی کی ہدایت بھی دی۔

سلی گوڑی: آزادانہ اور منصفانہ رائے دہی پر زور دیتے ہوئے آج بدھ کو چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کے فل بنچ نے کہا ہے کہ وہ آٹھ مرحلے کے اسمبلی انتخابات سے پہلے اور اس کے دوران کسی بھی طرح کی بدامنی یا تشدد کو برداشت نہیں کرے گی۔

الیکشن کمیشن نے یہ بھی کہا ہے کہ آئینی ذمہ داریوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تمام کووڈ ضابطوں پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ ای سی آئی نے پولنگ بوتھ میں معاشرتی دوری کو برقرار رکھنے، ماسک پہننے اور سینیٹائزر کے استعمال کو یقینی بنایاجائے گا۔ کمیشن نے ضلعی انتظامیہ سے پولنگ بوتھ میں تھرمل اسکیننگ کے لئے پی پی ای کٹس اور مشینری بھی خریدنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مغربی بنگال میں 27 مارچ سے شروع ہونے والے آٹھ مرحلے کے انتخابات ہوں گے اور آخری مرحلہ کی پولنگ 27 اپریل کو ہوگی۔ نتائج کا اعلان 2 مئی کو کیا جائے گا۔

آزادانہ اور منصفانہ پولنگ کے لئے مرکزی افواج کی تعیناتی کی ہدایت

چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑا کی سربراہی میں کمیشن کے فل بنچ نے ریاست بھر میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ریاستی چیف سکریٹری علاپن بندیو پادھیائے اور ڈی جی پی نیرج نارائن سے سلی گوڑی میں ملاقات کی۔ ای سی آئی نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ پولنگ بوتھ پر ویب کاسٹنگ کے انتظامات کو یقینی بنائیں۔ الیکشن کمیشن نے ریاست میں آزادانہ اور منصفانہ پولنگ کو یقینی بنانے کے لئے مرکزی افواج کی تعیناتی کی ہدایت بھی دی۔

الیکشن کمیشن کا وفد سلی گوڑی کے دو روزہ دورے پر

پولنگ سے قبل کئی اضلاع میں ہتھیاروں کی برآمدگی پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کمیشن نے کہا کہ سختی سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بنگال اور آسام میں روپے بھی برآمد ہو رہے ہیں ہم اس پر سختی سے نمٹیں گے۔ الیکشن کمیشن کا وفد سلی گوڑی کے دو روزہ دورے پر ہے۔ کمیشن کے فل بنچ نے چار خصوصی مبصرین کی موجودگی میں ریاست کے تمام ضلعی مجسٹریٹوں اور پولیس عہدیداروں سے ورچوئل میٹنگیں کیں۔

پچاس فیصد حساس بوتھوں میں ویب کاسٹنگ کی ہدایت

منگل کو مسٹر اروڑا کی سربراہی میں کمیشن نے شمالی بنگال کے آٹھ اضلاع کے 54 اسمبلی حلقوں میں انتخابی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔ غیر قانونی اسلحہ کے خلاف اضافی نگرانی پر زور دیتے ہوئے 50 فیصد حساس بوتھوں میں ویب کاسٹنگ کی ہدایت بھی دی۔ سی ای سی اروڑا اور الیکشن کمشنرز سوشیل چندر اور راجیو کمار نے بھی بنگال کے چیف انتخابی افسر ایریز آفتاب، خصوصی پولیس مبصر ویویک دوبے اور اے ڈی جی (امن و امان) جگ موہن سمیت دیگر لوگوں کے ساتھ ریاستی اور مرکزی فورسوں کی تعیناتی پر غور کیا۔ الیکشن کمیشن ریاست کے 23 اضلاع میں مرکزی فورسیس کی ایک ہزار سے زیادہ کمپنیاں تعینات کرنے پر غور کر رہا ہے۔