جسٹس رمن نے سائنس اور قانون میں گریجویشن کے بعد 10 فروری 1983 سے قانون کے پیشے سے آغاز کیا۔ اپنے وکالت کے کریئر کے دوران انہوں نے نہ صرف آندھرا پردیش ہائی کورٹ میں بلکہ مرکزی انتظامیہ ٹریبونل (سی اے ٹی) اور سپریم کورٹ میں بھی پریکٹس کی۔
نئی دہلی: سپریم کورٹ کے دوسرے سینئر ترین جج این وی رمن اگلے چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) ہوں گے۔
چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے جو 23 اپریل کو رٹائر ہو رہے ہیں نے جسٹس رمن کے نام کی سفارش کی ہے۔
جسٹس رمن نے سائنس اور قانون میں گریجویشن کے بعد 10 فروری 1983 سے قانون کے پیشے سے آغاز کیا۔ اپنے وکالت کے کریئر کے دوران انہوں نے نہ صرف آندھرا پردیش ہائی کورٹ میں بلکہ مرکزی انتظامیہ ٹریبونل (سی اے ٹی) اور سپریم کورٹ میں بھی پریکٹس کی۔
27 جون 2000 کو آندھرا پردیش ہائی کورٹ کا مستقل جج مقرر ہونے کے بعد انہیں 13 مارچ سے 20 مئی 2013 تک اسی ہائی کورٹ کا قائم مقام چیف جسٹس مقرر کیا گیا تھا۔ بعد میں انہیں ترقی دیکر 2 ستمبر 2013 کو دہلی ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا۔ 17 فروری 2014 کو ا انہیں اعلی عدالت میں ترقی دی گئی۔
جسٹس رمن 26 اگست 2022 کو رٹائر ہونے والے ہیں۔ عدالت عظمیٰ میں چیف جسٹس سمیت 34 منظور شدہ ججز ہیں اور فی الوقت سپریم کورٹ میں 29 ججز ہیں۔