کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے دہلی میں حکومت اور لیفٹیننٹ گورنر کے حقوق سے متعلق قومی راجدھانی ترمیمی بل پر آج راجیہ سبھا میں زور دار ہنگامہ کیا جس کے سبب ایوان کی کارروائی چار مرتبہ ملتوی کی گئی اور بعد میں چھ بجکر دس منٹ پر پورے دن کے لئے ملتوی کردی گئی۔
نئی دہلی: قومی راجدھانی ترمیمی بل پر آج کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے راجیہ سبھا میں زوردار ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے چار بار ملتوی کئے جانے کے بعد ایوان کی کارروائی پورے دن کیلئے ملتوی کردی گئی۔
کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے دہلی میں حکومت اور لیفٹیننٹ گورنر کے حقوق سے متعلق قومی راجدھانی ترمیمی بل پر آج راجیہ سبھا میں زور دار ہنگامہ کیا جس کے سبب ایوان کی کارروائی چار مرتبہ ملتوی کی گئی اور بعد میں چھ بجکر دس منٹ پر پورے دن کے لئے ملتوی کردی گئی۔
وزیر مملکت برائے داخلہ جی کشن ریڈی نے جیسے ہی یہ بل ایوان میں پیش کیا کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے اس کی سخت مخالفت کی۔ ایوان میں اپوزیشن کے لیڈر ملک ارجن کھڑگے نے کہا کہ اس میں دہلی حکومت کے اختیارات پر سخت حملہ کیا گیا ہے۔
دہلی میں حکمراں عام آدمی پارٹی کے اراکین نے بھی بل کی سخت مخالفت کرتے ہوئے شوروغل کیا۔ ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے اراکین سے پرسکون رہنے کی اپیل کی لیکن اس کا اثر نہیں ہونے پر انہوں نے کارروائی پندرہ منٹ کے لئے پانچ بجکر 24 منٹ تک ملتوی کردی۔ اس کے بعد کارروائی پندرہ۔پندرہ منٹ کے لئے تین بار ملتوی کی گئی اور پھر پورے دن کے لئے ملتوی کردی گئی۔