پولیس ذرائع کے مطابق مدھیہ پردیش کے ضلع گوالیار میں مرینا کی جانب سے جانے والے آٹو کی ٹکر سامنے آنے والی بس سے ہو گئی۔
گوالیار: مدھیہ پردیش کے ضلع گوالیار کی پرانی چھاؤنی تھانہ حلقے میں آج صبح بس اور آٹو کے درمیان ہوئی زبردست ٹکر میں آٹو سوار سمیت 10 افراد کی موت ہو گئی اور دیگر تین زخمی ہو گئے، جنھیں استپال میں داخل کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مرینا کی جانب سے جانے والے آٹو کی ٹکر سامنے آنے والی بس سے ہو گئی۔ اس حادثے میں آٹو سوار سمیت 10 افراد کی موت ہو گئی ہے جبکہ دیگر تین زخمی ہو گئے ہیں جنھیں قریب کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں نو خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔