دہلی کی ہوا پاکستان اور افغانستان کی ’زہریلی ہوا‘ کے سبب مزید خراب

فضائی آلودگی کا بحران شدت اختیار کر گیا: سرحد...

این ایچ آر سی کے پروگرام کا اختتام، آٹھ ممالک کے 33 نمائندگان ہوئے شامل

جنوبی نصف کرے کے ترقی پذیر ممالک کے انسانی...

جھارکھنڈ اسمبلی انتخاب: انڈیا اتحاد کی حکومت بننے کا دعویٰ، ملکارجن کھڑگے کا بیان

جھارکھنڈ انتخابات میں ملکارجن کھڑگے کا دعویٰ، انڈیا اتحاد...

شوپیاں میں مسلح تصادم، 4 دہشت گرد ہلاک، تلاشی مہم جاری

شوپیاں کے مانی ہل میں مسلح تصادم کے دوران لشکر طیبہ سے وابستہ چار دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں اور ان کی تحویل سے ایک 47 رائفل اور دو پستول بر آمد کئے گئے۔

سری نگر: جنوبی ضلع شوپیاں کے مانی ہل میں ایک شبانہ مسلح تصادم کے دوران لشکر طیبہ سے وابستہ چار دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں اور تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔

جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ شوپیاں کے مانی ہل میں تصادم کے دوران کالعدم دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ چار دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود کے علاوہ کچھ قابل اعتراض مواد بھی بر آمد ہوئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے اور مہلوک دہشت گردوں کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے۔

دریں اثنا ایک فوج نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ مانی ہل تصادم میں چار دہشت گرد مارے گئے اور ان کی تحویل سے ایک 47 رائفل اور دو پستول بر آمد کئے گئے۔

بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق تصادم کے دوران ایک فوجی جوان بھی زخمی ہوا ہے تاہم سرکاری سطح پر ابھی اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

قبل ازیں سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شوپیاں کے مانی ہل میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر جموں و کشمیر پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ رات دیر گئے مذکورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک مشتبہ جگہ کی جانب پیش قدمی کے دوران وہاں موجود دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے درمیان باضابطہ طور تصادم شروع ہوا۔