لندن پولیس نے ہفتہ کے روز کہا کہ کووڈ 19 کے پروٹوکول کے مطابق گھر سے باہر احتجاج کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ اس کے باوجود لوگ ہائیڈ پارک میں جمع ہوئے اور مارچ کرتے ہوئے وہائٹ ہال اور پارلیمنٹ ہاؤس کی سرکاری عمارتوں کی طرف بڑھنے لگے۔
لندن: برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں پولیس نے لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاج کے دوران کم از کم 33 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس نے ہفتہ کے روز کہا کہ کووڈ 19 کے پروٹوکول کے مطابق گھر سے باہر احتجاج کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ اس کے باوجود لوگ ہائیڈ پارک میں جمع ہوئے اور مارچ کرتے ہوئے وہائٹ ہال اور پارلیمنٹ ہاؤس کی سرکاری عمارتوں کی طرف بڑھنے لگے۔
سٹی پولیس نے ٹوئٹ کیا ’’وسطی لندن میں احتجاج میں شرکت کرنے پر پولیس افسران نے 18:45 بجے 33 افراد کو گرفتار کیا ہے‘‘۔ بیشتر لوگوں کو کووڈ قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
خیال رہے ریلی سے قبل 60 سے زیادہ ممبران پارلیمنٹ نے وزیر داخلہ پریتی پٹیل کو کورونا وائرس سے متعلق پابندیوں کو ختم کرنے کے لئے لکھا تھا۔