دہلی کی ہوا پاکستان اور افغانستان کی ’زہریلی ہوا‘ کے سبب مزید خراب

فضائی آلودگی کا بحران شدت اختیار کر گیا: سرحد...

این ایچ آر سی کے پروگرام کا اختتام، آٹھ ممالک کے 33 نمائندگان ہوئے شامل

جنوبی نصف کرے کے ترقی پذیر ممالک کے انسانی...

جھارکھنڈ اسمبلی انتخاب: انڈیا اتحاد کی حکومت بننے کا دعویٰ، ملکارجن کھڑگے کا بیان

جھارکھنڈ انتخابات میں ملکارجن کھڑگے کا دعویٰ، انڈیا اتحاد...

ہاسٹل کھولنے کے لئے دھرنا دینے والے ایفلو طلبہ گرفتار

حیدرآباد کی انگلش اینڈ فارین لینگویجس یونیورسٹی (ایفلو) کے طلبہ نے ہاسٹل کھولنے کے لئے ہاتھوں میں پلے کارڈس تھام کر دھرنا دیا جس میں لکھا گیا تھا کہ تقریبا 44 فیصد طلبہ ناقص انٹرنیٹ، 17.8 فیصد طلبہ مالی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔

حیدرآباد: حیدرآباد کی انگلش اینڈ فارین لینگویجس یونیورسٹی (ایفلو) کے طلبہ نے ہاسٹل کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے یونیورسٹی کے گیٹ کے قریب احتجاجی دھرنا دیا۔

ان طلبہ نے ہاتھوں میں پلے کارڈس تھام کر دھرنا دیا جس میں لکھا گیا تھا کہ تقریبا 44 فیصد طلبہ ناقص انٹرنیٹ، 17.8 فیصد طلبہ مالی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ ان طلبہ نے کہا کہ تمام حفاظتی اقدامات کے ساتھ ہاسٹلس کھولے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ مکانات میں رہنے والے تقریبا 48 فیصد طلبہ ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئے ہیں۔ ان لاک کے بعد ہاسٹلز کو دوبارہ کھولنا چاہئے، لیکن حکام اس سلسلے میں کوتاہی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ ان طلبہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ طلبہ اور طلبہ تنظیموں کے لیڈروں نے بڑی تعداد میں اس دھرنے میں حصہ لیتے ہوئے یونیورسٹی حکام کے خلاف شدید برہمی کا اظہارکیا۔

انہوں نے کہا کہ یوجی سی کے رہنمایانہ خطوط کے مطابق یونیورسٹی کو کھولا جائے۔ طلبہ،ہاسٹلز کے نہ کھلنے کی وجہ سے کرائے کے مکانات میں مقیم ہیں جس کی وجہ سے ان کو شدید مشکلات کاسامنا ہے۔