دہلی کی ہوا پاکستان اور افغانستان کی ’زہریلی ہوا‘ کے سبب مزید خراب

فضائی آلودگی کا بحران شدت اختیار کر گیا: سرحد...

این ایچ آر سی کے پروگرام کا اختتام، آٹھ ممالک کے 33 نمائندگان ہوئے شامل

جنوبی نصف کرے کے ترقی پذیر ممالک کے انسانی...

جھارکھنڈ اسمبلی انتخاب: انڈیا اتحاد کی حکومت بننے کا دعویٰ، ملکارجن کھڑگے کا بیان

جھارکھنڈ انتخابات میں ملکارجن کھڑگے کا دعویٰ، انڈیا اتحاد...

رام کے نام پر سیاست کررہی ہے بی جے پی: ٹکیت

نریش ٹکیت نے کہا کہ بی جے پی کے قول و فعل میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ یہ لوگ اپنی زبان سے ہمارے بزرگوں رام چندر جی کا نام نہ لیں۔ تاکیداََ کہا کہ رام کا اگر نام لے رہے ہو تو ان کے اصولوں پر چلنا ہے۔

شاہجہاں: بھارتیہ کسان یونین صدر نریش ٹکیت نے الزام لگایا ہے کہ شری رام کے نام پر حکومت بنانے والی بی جے پی ان کے اصولوں پر چلنے کے بجائے رام کے نام پر سیاست کررہی ہے۔

ضلع کے کھٹار واقع گٹیا میں منعقد کسان پنچایت سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر ٹکیت نے ہفتہ کو کہا کہ حکومت کسانوں کے ساتھ جو دھوکہ دہی کی سیاست کررہی ہے اسے اب کسان سمجھ چکا ہے۔ بی جے پی کے قول و فعل میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ یہ لوگ اپنی زبان سے ہمارے بزرگوں رام چندر جی کا نام نہ لیں۔ انہوں نے تاکیداََ کہا کہ رام کا اگر نام لے رہے ہو تو ان کے اصولوں پر چلنا ہے۔

کسان لیڈر کا بی جے پی پر گجرات میں قتل عام کروانے کا الزام 

انہوں نے کہا کہ بی جے پی لیڈروں نے رام چندر جی کے نام سے حکومت بنائی اور آج بھی انہیں کے نام پر سیاست کررہے ہیں۔ انہوں نے بی جے پی پر گجرات میں قتل عام کروانے کا الزام لگاتے ہوئے دعوی کیا کہ گودھرا واقعہ انہیں کے سبب ہوا۔

کسان لیڈر نے مظفر نگر میں ہوئے فسادات کا الزام بھی بی جے پی پر لگاتے ہوئے کہا ’ہم مظفر نگر کے فسادات کے گواہ ہیں۔ گواہی کے طور پر ہم نے وہاں دیکھا ہے کہ کس طرح سے بی جے پی کے ذریعہ ہندو ۔ مسلمان کی کھائی پیدا کرکے سیاست کی جارہی ہے۔

انہوں نے مہا پنچایت میں پہنچے کسانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گیہوں خرید سے لے کر کسانوں سے متعلق سبھی مسائل کے تصفیہ کے لئے وہ ہمیشہ کسانوں کے ساتھ ہے۔ ان کے ساتھ دھوکہ نہیں کیا جائے گا۔ کسی کے بھی ورغلانے میں آنے کی ضرورت نہیں ہے۔

غازی پور سرحد پر پہنچنے کی اپیل

بھارتیہ کسان یونین کے راجیش سنگھ چوہان نے موجود کسانوں سے اپنی فصلیں کاٹنے کے بعد ہر گھر سے ایک شخص کو غازی پور سرحد پر پہنچنے کی اپیل کی۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر گیہوں خرید میں گڑبڑی ہوئی، کسانوں کے ساتھ ناانصافی دھوکہ ہوا تو افسران کے آفسوں میں گیہوں بھروا دیا جائے گا۔

مہاپنچایت میں پہنچی پنجابی گلوکارہ روپیندر سنگھ ہانڈا نے کہا کہ حکومت ملک کو فروخت کرنے کا کام کررہی ہے۔ انہوں نے کسانوں سے کہا کہ سرداروں کی قوم قربانی دینے کے لئے جانی جاتی ہے۔ آپ بیدار رہیں یہ لڑائی کسان ضرور جیتیں گے۔