ترنمول کانگریس نے الیکشن کمیشن سے شکایت کی ہے کہ شوبھندو ادھیکاری کا نام دو جگہ ووٹر لسٹ میں ہے ایک نندی گرام اور ایک ہلدیہ میں ہے۔ ادھیکاری نے اس بارے میں کمیشن کو آگاہ نہیں کیا ہے، لہذا ان کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے۔
کلکتہ: مغربی بنگال کی نندی گرام اسمبلی سیٹ سے ممتا بنرجی کے مقابلے امیدوار شوبھندو ادھیکاری نے جہاں کل کہا تھا ممتا بنرجی کے پرچہ نامزدگی کو خارج کیا جائے کیوں کہ ممتا بنرجی نے اپنے حلف نامہ میں پرچہ نامزدگی کو چھپایا ہے وہیں ترنمول کانگریس نے الیکشن کمیشن سے شکایت کی ہے کہ شوبھندو ادھیکاری کا نام دو جگہ ووٹر لسٹ میں ہے ایک نندی گرام اور ایک ہلدیہ میں ہے۔
ترنمول کانگریس نے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے الیکشن کمیشن میں شکایت درج کروائی اور دعوی کیا کہ شوبھندو ادھیکاری حال ہی میں نندی گرام سے ووٹر بن چکے ہیں۔ لیکن ان کا نام پہلے ہی ہلدیہ میں ایک ووٹر کے طور پر درج ہے۔ اسی لئے اس کا نام نندی گرام سے کاٹنا چاہئے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی بھی ہونی چاہئے۔
شوبھندو ادھیکاری کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرنے کا مطالبہ
ترنمول کانگریس کے قومی ترجمان اور راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ ڈیرک او برائن نے نندی گرام کے الیکشن رجسٹریشن آفیسر کو لکھے گئے ایک خط میں الزام لگایا ہے کہ ادھیکاری نے اس بارے میں کمیشن کو آگاہ نہیں کیا، لہذا ان کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے۔
ڈیرک او برائن نے کہا ہے کہ نندی گرام سے بی جے پی کے امیدوار کے طور پر دائر نامزدگی میں، شوبھندو ادھیکاری نے نندی گرام اسمبلی الیکٹرک لسٹ کے پارٹ نمبر 76 کا سیریل نمبر 669 ووٹر بتایا ہے۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اس کا نام ہلدیہ میں بھی بطور ووٹر رجسٹرڈ ہے۔ اس کے بارے میں ڈیرک او برائن نے کہا کہ بغیر کسی تاخیر کے شوبھندو ادھیکاری کے خلاف فوجداری مقدمات درج کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ شوبھندو صرف چھ ماہ سے نندی گرام میں مقیم ہیں، لہذا ووٹر نندی گرام سے نہیں ہو سکتے ہیں۔ اس کا نام یہاں سے کاٹنا چاہئے۔