یشونت سنہا ترنمول کانگریس پارٹی کے نائب صدر منتخب

ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری سبرتو بخشی نے آج پارٹی کی طرف سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یشونت سنہا کو پارٹی کا نائب صدر اور قومی ورکنگ کمیٹی کا رکن بنایا گیا ہے۔

کلکتہ: ترنمول کانگریس میں شامل ہونے والے سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا کو آج پارٹی نے نائب صدر مقرر کیا ہے۔ ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری سبرتو بخشی نے آج پارٹی کی طرف سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یشونت سنہا کو پارٹی کا نائب صدر اور قومی ورکنگ کمیٹی کا رکن بنایا گیا ہے۔

سنہا نے 13 مارچ کو ممتا بنرجی سے ملاقات کرنے کے بعد ترنمول بھون جاکر پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

یشونت سنہا نے کہا تھا کہ وہ ترنمول کانگریس میں ملک اور اس کے جمہوری روایات و اقدار کو بچانے کے لئے پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔