کشن گنج میں خوفناک آتشزدگی، ایک ہی کنبہ کے 5 لوگوں کی دردناک موت

کشن گنج شہر کے سلام کالونی وارڈ نمبر 7 میں خوفناک آگ میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

کشن گنج: بہار میں کشن گنج شہر کے سلام کالونی وارڈ نمبر سات میں سموار کو خوفناک آتشزدگی معاملے میں ایک ہی کنبہ کے پانچ لوگوں کی موت ہوگئی۔

پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ سلام کالونی میں واقع ایک گھر میں آگ لگ گئی۔ اس واقعہ میں نور عالم (44)، آٹھ سال کی بیٹی، چھ سال کی بیٹی ببلی، چار سال کا بیٹا رحمت اور دو سال کے بیٹے شاہد کی موت ہوگئی۔

ذرائع نے بتایاکہ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ واقعہ کی جانکاری کے بعد سب ڈویژنل افسر شاہنواز احمد نیازی اور سب ڈویژنل پولیس افسر انور جاوید انصاری نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوع کاجائزہ لیا۔ وہیں، موقع پر موجود سرکل افسر سمیر کمار کو بلا تاخیر متاثرہ کنبہ کو معاوضہ دینے کی ہدایت دی گئی۔