دہلی کی ہوا پاکستان اور افغانستان کی ’زہریلی ہوا‘ کے سبب مزید خراب

فضائی آلودگی کا بحران شدت اختیار کر گیا: سرحد...

این ایچ آر سی کے پروگرام کا اختتام، آٹھ ممالک کے 33 نمائندگان ہوئے شامل

جنوبی نصف کرے کے ترقی پذیر ممالک کے انسانی...

جھارکھنڈ اسمبلی انتخاب: انڈیا اتحاد کی حکومت بننے کا دعویٰ، ملکارجن کھڑگے کا بیان

جھارکھنڈ انتخابات میں ملکارجن کھڑگے کا دعویٰ، انڈیا اتحاد...

ایل آئی سی کے حکام اور ملازمین 15 مارچ کو کریں گے احتجاج

ناردرن زون انشورنس ایمپلائز ایسو سی ایشن کے ریاستی صدر رام چندر شرما نے بتایا کہ انشورنس کے افسران اور ملازمین کے مشترکہ مورچے نے متفقہ طور سے فیصلہ کیا ہے کہ 15 مارچ کو لنچ بریک کے دوران انشورنس دفاتر پر مظاہرہ کیا جائے گا۔

جے پور: لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا کے ملازمین و افسران مشترکہ محاذ کی اپیل پر تنخواہ میں اضافہ میں ہو رہی تاخیر پر حکومت کو متنبہ کرنے اور مالیاتی بل کے ذریعہ ایل آئی سی ایکٹ، 1956 میں ترمیم کرنے کے خلاف کل احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔

ناردرن زون انشورنس ایمپلائز ایسو سی ایشن کے ریاستی صدر رام چندر شرما نے بتایا کہ انشورنس کے افسران اور ملازمین کے مشترکہ مورچے نے متفقہ طور سے فیصلہ کیا ہے کہ 15 مارچ کو لنچ بریک کے دوران انشورنس دفاتر پر مظاہرہ کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ جے پور میں یہ مظاہرہ امبیڈکر سرکل واقع لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا کے ڈویژنل دفتر جیون پرکاش پر ہوگا۔

واضح رہے کہ انشورنس آفیسر ایمپلائیز یونائیٹڈ فرنٹ کی اپیل پر تین اور آٹھ مارچ کو ملک گیر احتجاجی مظاہرہ کر چکے ہیں۔ مسٹر شرما نے بتایا کہ اس کے بعد 17 مارچ کو جنرل انشورنس کمپنیوں کے افسران اور ملازمین اور 18 مارچ کو ایل آئی سی کے ملازمین افسران ایک روزہ ملک گیر ہڑتال کریں گے۔