بہار کی خوشحالی کے لیے نتیش حکومت کا خاتمہ ضروری ہے: تیجسوی یادو

بہار اسمبلی میں اپوزیشن کی آواز: تیجسوی یادو کا...

راجکوٹ میں آتشزدگی کا واقعہ، ہلاکتوں کی تعداد تین ہو گئی

راجکوٹ کی بلند عمارت میں خوفناک آگ: کیا ہوا،...

ہندوستان نے پاکستان کے دہشت گردی کے الزامات کو مسترد کر دیا

پاکستان کے الزامات کا جائزہ: ہندوستان کا جواب نئی دہلی...

گوگل کروم کے صارفین کیلئے خطرے کی گھنٹی: حکومت نے جاری کی ہائی رسک وارننگ

معلومات کی چوری کا خدشہ، اہم ہدایت اگر آپ گوگل...

امت شاہ اور راج ناتھ آج آسام میں انتخابی جلسوں سے کریں گے خطاب

مسٹر راج ناتھ سنگھ وزیراعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر امت شاہ اور بھارتیہ جنتاپارٹی کے صدر جگت پرکاش نڈا کے ستھ آسام اسمبلی انتخابات کے لئے بی جے پی کے 40 اسٹار پروموٹر ہیں۔

گوہاٹی: وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ آج بروز اتوار آسام میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔

مسٹر شاہ آسام کے مارگریٹا میں دوپہر 12 بجکر 30 منٹ پر, نجیرا میں دو بجے عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد وہ مغربی بنگال کے لئے روانہ ہوں گے۔

مسٹر سنگھ کے ٹویٹ کے مطابق وزیر دفاع آج آسام کے وشوناتھ میں 12 بجکر 25 منٹ پر ریلی کو، گوہ پور میں ایک بجکر 40 منٹ پر جلسہ عام اور درگاؤن میں تین بجکر 5 منٹ پر عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔

مسٹر سنگھ وزیراعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر امت شاہ اور بھارتیہ جنتاپارٹی کے صدر جگت پرکاش نڈا کے ستھ آسام اسمبلی انتخابات کے لئے بی جے پی کے 40 اسٹار پروموٹر ہیں۔

آسام اسمبلی کی 126 نشستوں کے لئے 27 مارچ، یکم اپریل اور چھ اپریل کو ووٹنگ ہونی ہے۔ ووٹوں کی گنتی دو مئی کو ہوگی۔ بی جے پی نے یہاں ہونے والے پہلے مرحلے کے لئے 71 امیدواروں کا اعلان کیا ہے جن میں 11 نئے چہرے ہیں۔