اٹلی کے وزیر اعظم ماریو ڈریگی نے کہا کہ ایسٹر پر 3 سے 5 اپریل تک ملک بھر میں مکمل طور پر لاک ڈاؤن ہوگا۔
روم: یوروپی ملک اٹلی میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) وبا کی نئی لہر کے پھیلنے کے پیش نظر حکام نے پیر سے دکانیں، ریسٹورنٹس اور اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
اٹلی کے وزیر اعظم ماریو ڈریگی نے یہ اعلان جمعہ کے روز کورونا کی نئی لہر کی وارننگ جاری کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایسٹر پر 3 سے 5 اپریل تک ملک بھر میں مکمل طور پر لاک ڈاؤن ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ایک سال قبل اٹلی میں پہلی بار کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کی وجہ سے ملک گیر لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا تھا۔ ایک بار پھر وائرس کے تیز پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔
اس جان لیوا وبا کی وجہ سے ملک بھر میں ایک لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔