جنٹا کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل جا من من تنگ نے کہا ہے کہ سوچی کے خلاف الزامات ینگون کے سابق وزیر اعلی فیو میاں تھیین نے لگائے تھے، جنھوں نے انہیں (محترمہ سوچی) کو پیسے دیئے تھے۔
نیپیڈاو: میانمار کے فوجی حکمرانوں نے بے دخل ہونے والی جمہوریت نواز رہنما آنگ سان سوچی کے خلاف اب تک کے سب سے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے 6 لاکھ ڈالر اور 11 کلو گرام سونا غیر قانونی طور پر لیا۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق، تاہم، فوج نے اس الزام کی تصدیق کے لئے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی سوچی کی پارٹی نے اس الزام کی تردید کی ہے۔
جمعہ کے روز جنٹا کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل جا من من تنگ نے کہا ہے کہ سوچی کے خلاف الزامات ینگون کے سابق وزیر اعلی فیو میاں تھیین نے لگائے تھے، جنھوں نے انہیں (محترمہ سوچی) کو پیسے دیئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جرائم سے بچاؤ کمیٹی ان الزامات کی تحقیقات کر رہی ہے۔
انہوں نے میانمار کے معزول صدر ون مائنٹ اور کابینہ کے متعدد وزرا پر بھی بدعنوانی کا الزام عائد کیا۔