الیکشن کمیشن نندی گرام میں ممتا بنرجی کی سیکیورٹی انچارج کے خلاف کرسکتا ہے کارروائی

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ممتا بنرجی کے سیکیورٹی انچار سے غلطی ہوئی ہے۔ کسی کو بھی ممتا بنرجی کے قریب نہیں جانا چاہیے۔ کسی کو بھی سیکیورٹی دائرے کو توڑنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہمیں خصوصی مبصرین کی رپورٹ کا انتظار ہے۔

نندی گرام: مشرقی مدنی پور میں ممتا بنرجی کے سیکیورٹی انچارج رہے پولیس اہلکار کے خلاف الیکشن کمیشن کارروائی کرسکتا ہے۔ کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کمیشن کو ریاستی حکومت اور اسمبلی انتخابات کے لئے مقرر کئے گئے دو مبصرین کی رپورٹ کا انتظار ہے۔

کمیشن نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ممتا بنرجی کے سیکیورٹی انچار سے غلطی ہوئی ہے۔ کسی کو بھی ممتا بنرجی کے قریب نہیں جانا چاہیے۔ کسی کو بھی سیکیورٹی دائرے کو توڑنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہمیں خصوصی مبصرین کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدھ کے روز نندی گرام کے برولیا بازار میں انتخابی مہم کے دوران متعدد افراد وزیراعلیٰ کی گاڑی کے بہت قریب آگئے تھے۔ اس کی وجہ سے یہ حادثہ ہوگیا تھا۔ میرے خیال سے ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔ یہ سیکیورٹی کی سنگین غلطی ہے۔

تاہم الیکشن کمیشن نے کہا کہ ابھی تک ویڈیو فوٹیج سے یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ ممتا بنرجی کے خلاف کارروائی کسی سازش کا نتیجہ ہے۔ جیسا کہ ممتا بنرجی الزام لگارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ریاستی حکومت اور دونوں مبصرین کی رپورٹس کا انتظار کر رہے ہیں۔ ہم اس تناظر میں اپنی رائے ظاہر نہیں کرسکتے ہیں۔

محترمہ بنرجی کی ’’زیڈ کیٹیگری کی سیکیورٹی ہے، جس میں 20 سے زائد اہلکار شامل ہیں جن میں ایلیٹ ایس ایس ڈبلیو، آئی بی، اس کی حفاظت کے ذمہ دار ہیں۔

ادھر ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ مشرقی مدنی پور ضلع انتظامیہ کے عہدیداروں نے واقعے کے متعدد عینی شاہدین سے بات کی ہے، مقام سے شواہد اکٹھے کیے اور موبائل فون کی فوٹیج اکٹھی کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک ہمیں لوگوں سے اس واقعے کے بارے میں مختلف ورژن مل رہے ہیں۔

ابتدائی رپورٹ میں کہیں پر بھی ’’حادثہ‘‘ قرار نہیں دیا گیا

ریاستی حکومت کے ایک اعلی عہدیدار نے ضلع انتظامیہ کی جانب سے پیش کی گئی ابتدائی رپورٹ میں کہیں پر بھی ’’حادثہ‘‘ نہیں قرار دیا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اس قسم کی کوئی رپورٹ پیش نہیں کی گئی ہے جس میں سازشی نظریہ کی تردید کی گئی ہے۔

بنرجی کو اس حلقے سے نامزدگی داخل کرنے کے بعد بدھ کی شام نندی گرام اسمبلی حلقہ میں انتخابی مہم چلانے کے دوران نامعلوم افراد کے ذریعہ مبینہ طور پر دھکیلنے کے بعد ان کی بائیں ٹانگ اور کمر پر شدید چوٹ آئی تھی۔ انہیں فوری طور پر کلکتہ کے سرکاری اسپتال ایس ایس کے ایم اسپتال لایا گیا۔ جہاں اب ان کا علاج چل رہا ہے۔ نندی گرام پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے تاہم ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

ممتا بنرجی اس مرتبہ نندی گرام سے انتخاب لڑرہی ہیں اور ان کے خلاف ان کے ہی کابینہ میں وزیر رہ چکے شوبھندو ادھیکاری جو اس وقت بی جے پی کے ٹکٹ پر انتخاب لڑ رہے ہیں سے مقابلہ ہے۔